Imam e Azam Ki Mubarak Aadatein

Book Name:Imam e Azam Ki Mubarak Aadatein

یاد رکھئے! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سب سے آخری نبی ہیں، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بعد اب قیامت تک نہ کوئی نیا نبی آئے گا، نہ کسی کی طرف نبوت والی وحی کی جائے گی۔

اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مختصر تعارف

پیارے اسلامی بھائیو!سِراجُ الاُمَّه(یعنی اُمّت کے روشن سورج)، امامُ الاَئِمَّہ (یعنی اماموں کے امام) حضرت اِمامِ اعظم ابوحنیفہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مُبَارَک نام نعمان، آپ کے والِدِ گرامی کا نام: ثابِت اور کنیت: ابوحنیفہ ہے، یوں آپ کا پُورا نام: ابوحنیفہ نعمان بن ثابت ہے۔ اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 70ہجری میں عراق کے مشہور شہر کوفہ میں پیدا ہوئے اور 80 سال کی عمر میں 2 شعبان المعظم 150 ہجری میں وفات پائی۔ آپ کا مزار مبارک بغداد شریف میں ہے۔([1])

اِمامِ اعظم کا حلیہ مبارک

اے عاشقانِ اِمامِ اعظم! ہمارے امام اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ* خوبصورت چہرے والے تھے* قد مبارک درمیانہ تھا* آپ بہت ہی عقلمند تھے، آپ کی چال ڈھال اور عادات و انداز سے عقلمندی ظاہِر ہوتی تھی* لباس مبارک صاف ستھرا رکھتے*بہت کرم فرمانے والے تھے*اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد فرماتے تھے*بہت بڑے عابِد*زاہِد (یعنی دُنیا سے بےرغبتی رکھنے والے) *اللہ پاک کی معرفت رکھنے والے* بہت زیادہ خوفِ خُدا والے * ہمیشہ اللہ پاک کی رضا کی تلاش میں رہنے والے تھے۔([2])


 

 



[1]... اشکوں کی برسات،صفحہ:2 ۔

[2]...تاریخِ بغداد،جلد:13،صفحہ:331-339 ملتقطًا۔