Imam e Azam Ki Mubarak Aadatein

Book Name:Imam e Azam Ki Mubarak Aadatein

کا عِلْم بھی عِلْمِ لَدُنِّی ہی ہے۔

ابوحنیفہ کتنا اچھا آدمی ہے...!!

حضرت مُسَدَّد بن عبد الرحمٰن رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں لوگوں میں سب سے زیادہ امام ابوحنیفہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو بُرا سمجھتا تھا، ایک روز مجھ پر کرم ہوا، میرے خواب میں محبوبِ رحمٰن، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تشریف لے آئے، میں نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! کوفَہ کا ایک شخص جسے نعمان بن ثابِت کہتے ہیں، اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ میں اس سے عِلْمِ سیکھ لوں؟ فرمایا: اس سے عِلْم بھی سیکھو اور اس کے اَعْمال (یعنی سیرت و کردار) کی پیروی بھی کرو! مزید فرمایا: فَنِعْمَ الرَّجُلُ ہُوَ یعنی ابوحنیفہ کتنا اچھا آدمی ہے...!! حضرت مُسَدَّد رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میری آنکھ کھلی تو میں نے اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو بُرا جاننے سے توبہ کر لی۔ ([1])

اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی چند مُبارَک عادات

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے سُنا! ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حضرت مُسَدّد رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے خواب میں تشریف لا کر فرمایا: ابوحنیفہ سے عِلْم بھی سیکھو اور ان کی سیرت، اُن کے کردار اور ان کی عادات میں اُن کی پیروی بھی کرو کیونکہ ابوحنیفہ بہت اچھے آدمی ہیں۔ آئیے! ہم اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی چند پاکیزہ عادات اور پیاری پیاری سیرت کے متعلق کچھ باتیں سُنتے ہیں اور اس نِیّت کے ساتھ سُنتے ہیں کہ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ان باتوں کو اپنا کر اچھا انسان بننے کی کوشش کریں گے۔


 

 



[1]...الخیرات الحسان،الفصل السادس و الثلاثون،صفحہ:97 ملتقطًا۔