Book Name:Imam e Azam Ki Mubarak Aadatein
کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام نیک اعمال کا رسالہ پُر (Fill) کرنا بھی ہے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 28 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے معاذ اللہ گناہ ہوجانے کی صورت میں فورا توبہ کی؟ (کاش روزانہ کم از کم 70 بار استغفر اللہ پڑھنا نصیب ہوجائے۔) پیارے اسلامی بھائیو! حدیث میں بھی ہمیں روزانہ توبہ و استِغفار کرنے کی ترغیب دی گئی ہے اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے ہم حدیث پر عمل کرنے والے بھی بن جائیں گے نیزاللہ پاک کے پسندیدہ بندوں میں بھی شامل ہوجائیں گے کیونکہ اللہ پاک توبہ کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آیئے! نفل روزوں کے فضائل اور کچھ مدنی پھول سنتے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔ پہلے دو (2)فرامینِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَملاحظہ ہوں: (1)جس نے ثواب کی اُمّید رکھتے ہوئے ایک نفْل روزہ رکھا اللہ کریم اُسے دوزخ سے چالیس۴۰ سال (کا فاصِلہ )دُور فرمادے گا۔(کَنْزُالْعُمّال ج۸، ص۲۵۵، حدیث۲۴۱۴۸) (2)اگر کسی نے ایک دِن نَفْل روزہ رکھا اور زمین بھر سونا اُسے دیا جائے جب بھی اِس کا ثواب پُورا نہ ہوگا اس کا ثواب تو قِیامت ہی کے دِن ملے گا۔(ابو یعلی، ۵/۳۵۳، حدیث۶۱۰۴) *کثرت سے نفل روزے رکھنا ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سنتِ مبارکہ ہے ۔ *حضرتِ سَیِّدُناسُلَیمانعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تین(3)دن مہینے کے شروع میں ، تین(3)دن وَسْط میں اور تین(3) دن آخِر میں روزہ رکھا کرتے تھے اور اس طرح مہینے کے اَوائِل، اَوَاسِط اوراَواخِر میں روزہ دار رہتے تھے۔ (کَنْزُالْعُمّال ۸/۳۰۴حدیث۲۴۶۲۴)یاد