Bekhaufi Ka Wabal

Book Name:Bekhaufi Ka Wabal

I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن لانچ کی ہے، جس کا نام ہے: نیک اعمال (Naik Amal)، اِس ایپلی کیشن میں: *اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اور طالب علموں کے لئے الگ، الگ رسائل موجود ہیں *اس کو6مختلف زبانوں *انگریزی *اُرْدُو *ہندی *بَنگلہ*گُجْراتی اور *سِنْدھی میں استعمال کیا جا سکتا ہے *اس میں نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں *ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے، اِنْ شَآءَ   اللہ  الْکَرِیْم! اِس کی برکت سے گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا، دِل کی پاکیزگی نصیب ہو گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا اور  خوبصُورت ہو جائے گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                                 صَلَّی  اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: قرآنی آیات یا ان کے ترجمے کو بغیر وضو چھونا نَاجائز و حرام ہے۔

وضاحت: عمومًا لوگوں کو یہ مسئلہ تو معلوم ہوتا ہے کہ قرآنِ کریم کو بغیر وُضُو کے چُھونا نَاجائِز و حرام ہے ، البتہ ہمارے  ہاں *دِیواروں پر لگانے والے مختلف فَرَیْم آتے ہیں، جن پر  لَوحِ قرآنی، 4 قُلْ شریف اور قُرآنی آیات لکھی ہوتی ہیں *یُونہی اَخْباروں وغیرہ پر آیاتِ قرآنیہ یا اُن کے ترجمے ہوتے ہیں *مختلف شَو پِیْس (Show piece) بازار سے ملتے ہیں، اُن پر آیات لکھی ہوتی ہیں، اُن کو چُھونے اور پکڑنے میں لوگ باوُضُو ہونے کا خیال نہیں کرتے۔ یاد رکھ لیجئے! قرآنی آیت یا آیتِ کریمہ کا ترجمہ جہاں کہیں