Bekhaufi Ka Wabal

Book Name:Bekhaufi Ka Wabal

تُو بس رہنا سَدا راضی، نہیں ہے تابِ ناراضی

تُو   نا    خوش    جس    سے    ہو    بَرباد    ہے    تیری     قسم    مولیٰ!([1])

خفیہ تدبیر سے بےخوفی کبیرہ گُنَاہ ہے

پیارے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے!   اللہ  پاک کی خُفیہ تدبیر سے بےخوفی (یعنی اپنی موجودہ حالت پر مطمئن ہو جانا) بہت نقصان دہ ہے۔ صحابئ رسول حضرت عمّار بن یاسِر رَضِیَ   اللہ  عنہ فرماتے ہیں:*  اللہ  پاک کی رحمت سےمایوس ہو جانا *  اللہ  پاک کی مدد سے نااُمِّید ہو جانا *اور اپنے آپ کو   اللہ  پاک کی خفیہ تدبیر سے محفوظ سمجھ لینا کبیرہ گُنَاہوں میں بہت بڑے گُناہ ہیں۔([2])

ہم اور ہماری بےخوفیاں

پیارے اسلامی بھائیو! افسوس! یہ بےخوفی ہمارے مُعَاشرے میں بھی بڑھتی چلی جا رہی ہے، کتنی مرتبہ ایسے جملے سُننے کو ملتے رہتے ہیں: *چھوڑو جی...!!   اللہ  پاک بہت مہربان ہے، اُس نے بخش ہی دینا ہے *بعض لوگوں کا ذہن بناہوتا ہے کہ   اللہ  پاک تو ماں سے بھی زیادہ پیار فرماتا ہے، جیسے ہماری ماں ہمیں آگ میں جلتا نہیں دیکھ سکتی،   اللہ  پاک بھی ہمیں عذاب نہ دے گا۔

یہ شیطان کا بہت بڑا وار ہے، یہ سچ ہے کہ   اللہ  پاک رحمٰن و رحیم ہے، وہ بہت ہی مہربان اور نہایت رحم فرمانے والا ہے مگر اِس کے ساتھ ساتھ وہ جَبَّار و قَہَّار بھی ہے، یہ سچ ہے کہ ماں اپنے بیٹے سے اتنا پیار نہیں کرتی، جتنی محبّت   اللہ  پاک اپنے بندے سے فرماتا ہے مگر یاد رکھئے! ماں اَوْلاد کی محبّت میں مجبور ہوتی ہے جبکہ   اللہ  پاک بےنیاز ہے۔ وہ چاہے تو


 

 



[1]           وسائلِ بخشش، صفحہ:98۔

[2]           مكارم الاخلاق لطبراني، باب فيمن ظلم رجلا مسلما، صفحہ:359، رقم:125۔