Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai
پیارے اسلامی بھائیو! گُنَاہوں سے بچنا بہت ضروری بھی ہے اور بہت ہی اَعْلیٰ کام بھی ہے۔ عُلَما فرماتے ہیں: نیکی کرنے کی نسبت گُنَاہ سے بچنا زیادہ ضروری ہے۔([1])قرآن و حدیث میں گُنَاہوں سے بچنے کے بہت سارے دینی اور دُنیوی فائدے بیان ہوئے ہیں، مثلاً*جو بندہ گُنَاہوں سے بچ جائے، اسے دِل کا سکون عطا کر دیا جاتا ہے*جو بندہ گُنَاہوں سے بچ جاتا ہے، اللہ پاک اس کی غیب سے مدد فرماتا ہے*جو بندہ گُنَاہوں سے بچ جاتا ہے، اس کے رزق میں برکت دی جاتی ہے*جو گُنَاہوں سے بچ جائے، اسے پریشانیوں سے نجات دی جاتی ہے*جو بندہ گُنَاہوں سے بچ جاتا ہے، اسے دُنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا کی جاتی ہیں*جو بندہ گُنَاہوں سے بچ جاتا ہے، اسے حکمت و دانائی عطا کی جاتی ہے*جو گُنَاہوں سے بچ جاتا ہے، اسے ہر میدان (Field)میں کامیابی عطا کی جاتی ہے* جو گُنَاہوں سے بچ جائے، اس کی زبان میں تاثِیر رکھ دی جاتی ہے*جو گُنَاہوں سے بچ جائے، اسے مخلوق میں عزّت دی جاتی ہے*جو بندہ گُنَاہوں سے بچ جاتا ہے، اس کا خاتمہ اچھا ہوتا ہے* جو بندہ گُنَاہوں سے بچ جائے، اس کے لئے باطِن کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں *جو بندہ گُنَاہوں سے بچتا ہے، اس کی دُعائیں قبول کی جاتی ہیں *جو گُنَاہ سے بچ جاتا ہے، اسے عِبَادت میں لذّت عطا کی جاتی ہے *جو گُنَاہوں سے بچ جاتا ہے، اسے جہنّم کی آگ سے نِجات دی جاتی ہے *جو گُنَاہوں سے بچ جاتا ہے، روزِ قیامت اسے سیدھے ہاتھ میں اَعمال نامہ دیا جائے گا*جو گُنَاہوں سے بچ جاتا ہے، روزِ قیامت اس کا حساب آسانی سے لیا جائے گا*جو بندہ