Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

تفسیر صراط لجنان میں ہے: اس آیت میں فرمایا گیا کہ نبئ کریم   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم    لوگوں کو حکم دیں کہ اے لوگو! اپنے گزشتہ گُنَاہوں کی معافی مانگو اور آیندہ گُنَاہ کرنے سے توبہ کرو! جس نے اپنے گُنَاہوں سے پَکِّی توبہ کی اور اِخْلاص کے ساتھ اپنے رَبّ کا عبادت گزار بن گیا تو اللہ پاک اسے کثیر رِزْق اور وُسْعَتِ عیش عطا فرمائے گا اور وہ اَمن و رَاحت والی زِندگی گزارے گا، اس سے اللہ پاک راضی ہو گا۔ اور جو توبہ نہ کرے، کفر اور گُنَاہوں پر قائِم رہے تو وہ خوف والی زِندگی گزارے گا، بیماریوں میں مبتلا رہے گا اور اسے اللہ پاک کی ناراضی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، اگرچہ دُنیا میں اسے لذّتیں مِل بھی جائیں، تب بھی اس عیش میں کوئی بھلائی نہیں جس کے بعد جہنّم ہو۔([1])

اللہ پاک ہمیں گُنَاہوں سے بچ کر، خوب نیکیاں کرتے ہوئے ماہِ رَمضَان گُزارنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ کاش! ماہِ رَمضَان کے صدقے ہم پکّے پکّے نیک بن جائیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:درس

پیارے اسلامی بھائیو!  الحمد للہ! رمضان المبارک کا پیارا پیارا بابرکت مہینا آنے والا ہےاس مبارک مہینے کا فیضان لوٹنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے،اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی اور اللہ پاک نے چاہا تو فیضانِ


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان، پارہ:11، سورۂ ھُوْد، زیرِ آیت:3، جلد:4، صفحہ:393۔