Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

جاتی اور زحمت آتی ہے۔([1])* مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ،اَمِیْرُ الْمُؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں: گُنَاہ اگرچہ ایک ہی ہو، اپنے ساتھ 10 بُرائیاں لے کر آتا ہے: (1):گُنَاہ کرنے والا اللہ پاک کو غَضَب دلاتا ہے (2):گُنَاہ کرنے والا اِبلیس (یعنی شیطان) کو خوش کرتا ہے (3):گُنَاہ کرنے والا جنّت سے دُور اور (4):جہنّم کے قریب ہو جاتا ہے (5):گُنَاہ کرنے والا خُود اپنے آپ پر ظُلم کرتا ہے (6):گُنَاہ کرنے والا اپنے باطِن کو ناپاک کر لیتا ہے (7):گُنَاہ کرنے والا اَعْمَال لکھنے والے فرشتوں کو تکلیف دیتا ہے (8):گناہ کرنے والا پیارے آقا   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم    کو غمگین کرتا ہے (9):گناہ کرنے والا زمین و آسمان کو اپنے خِلاف گواہ بناتا ہے (10):گناہ کرنے والا انسانوں سے خیانت اور اللہ رَبُّ العالمین کی نافرمانی کرتا ہے۔([2])

سچّی پکّی توبہ کر لیجئے!

اے عاشقانِ رسول! رَمضَان تشریف لا رہا ہے، تقویٰ دِلانے والا مہینا آ رہا ہے، خُود کو سُدھار لینے کا مہینا آ رہا ہے، ہمّت کیجئے! پچھلے گُنَاہوں سے توبہ کر کے، پاک صاف ہو کر اس پاک مہینے کا استقبال کیجئے! اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے:

وَّ اَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّ یُؤْتِ كُلَّ ذِیْ فَضْلٍ فَضْلَهٗؕ-وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ كَبِیْرٍ(۳)  (پارہ:11،سورۂ ھُوْد:3)

ترجمہ کنزُ العرفان: اور یہ کہ اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف توبہ کروتو وہ تمہیں ایک مقررہ مدت تک بہت اچھا فائدہ دے گا اور ہر فضیلت والے کو اپنا فضل عطا فرمائے گا اور اگر تم منہ پھیرو تو میں تم پر بڑے دن کے عذاب کا خوف کرتا ہوں۔


 

 



[1]... جنتی زیور، صفحہ:143 بتغیر۔

[2]...بحر الدموع، الفصل الثانی، صفحہ:42۔