Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai
رَمضَانُ الْمُبارَک کی پہلی رات کا وظیفہ
امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں: جو بندہ رَمضَانُ الْمُبارَک کی پہلی رات 2 رکعت نماز پڑھے، ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورۂ فتح پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد 10 بار سورۂ قدر پڑھے، پِھر رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر 10 مرتبہ درودِ پاک بھیجے تو اسے مرنے سے پہلے 2 میں سے ایک فضیلت نصیب ہو گی:(1): یا تو وہ خواب میں اللہ پاک کے دِیدار کا شرف پائے گا (2):یا پِھر شبِ قدر حاصِل کر لے گا۔([1])
کیا آپ جانتے ہیں رَمضَانُ الْمُبارَک کتنا عظیم مہینا ہے...؟ جی ہاں!*وہ مہینا تشریف لا رہا ہے،جسے حدیثِ پاک میں سَیِّدُ الْشَّہُور (تمام مہینوں کا سردار) کہا گیا ہے([2]) *وہ مُبارَک مہینا آ رہا ہے کہ اس کی پہلی رات (First Night)سے آسمانوں کے دروازے کھول دئیے جائیں گے، پِھر آخری رات (Last Night)تک بند نہیں ہوں گے*جواس مہینے میں ایک سجدہ کرے، اس کیلئے 1500 نیکیاں لکھی جاتی ہے اور جنّت میں سرخ یاقُوت کا گھر بنایا جاتا ہے *جو ماہِ رَمضَان کا پہلا روزہ رکھتا ہے، اس کے پچھلے گُناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں *صبح سے شام تک 70 ہزار فرشتے اس کیلئے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں([3])*وہ مہینا آ رہا ہے،