Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اذان کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! اذان کی سنتیں اور آداب کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا: ثواب کی خاطِر اذان دینے والااُس شہیدکی مانندہے جوخون میں لِتھڑا ہوا ہے اور جب مرے گا قبر میں  اس کے جسم میں کیڑے نہیں پڑیں گے۔(اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر، ۱۲/۳۲۲، حدیث: ۱۳۵۵۴) (2) فرمایا:میں جنّت میں گیا،اُس میں موتی کے گُنبددیکھے اُس کی خاک مُشک کی ہے۔ پوچھا:اے جِبرئیل!یہ کس کے واسِطے ہیں ؟عَرض کی:آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اُمّت کے مؤذنوں اور اماموں کیلئے۔(اَلْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوطی، ص۲۵۵حدیث: ۴۱۷۹) *نبی اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے سفر میں  ایک بار اذان دی تھی اور کلمات ِ شہادت یُوں  کہے: اَشْہَدُ اَ نِّیْ رَسُوْلُ اللہ(میں  گواہی دیتا ہوں  کہ میں اللہ کا رسول ہوں )۔ (فتاوٰی رضویہ، ۵/۳۷۵) * جس بستی میں  اَذان دی جائے، اللہ پاک اپنے عذاب سے اس دن اسے امن دیتا ہے۔ (اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر، ۱/۲۵۷ ،حدیث ۷۴۶) *پانچوں فرض نَمازیں ان میں جُمُعہ بھی شامل ہے جب جماعت اُولیٰ کے ساتھ مسجِد میں  وقت پراداکی جائیں توان کیلئے اذان سنت موكده ہے اور اسکاحکم مِثلِ واجِب ہے کہ اگر اذان نہ کہی گئی تو وہاں کے تمام لوگ گنہگار ہونگے۔(فتاوی الھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الثانی، الفصل الاول فی صفتہ واحوال المؤذن،۱/۵۳)


 

 



[1]...تاریخِ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔