Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

جس میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب 70 گُنَا بڑھا دیا جائے گا([1]) *رَمضَانُ الْمُبارَک کی پہلی رات اللہ پاک اس اُمّت پر نظرِ رحمت فرماتا ہے اور جس پر اللہ پاک نظرِ رحمت فرمائے، اسے کبھی عذاب نہ دے گا([2]) *اس مُبارَک مہینے میں بخشش کے پروانے بانٹے جائیں گے، ہر روز افطار کے وقت 10 لاکھ گنہگاروں کی بخشش کی جائے گی اور جب اس مُبارَک مہینے میں جمعہ (Friday) تشریف لائے گا، تب تو وارے ہی نیارے ہو جائیں گے،  حدیثِ پاک کے مطابق رَمضَانُ الْمُبارَک میں شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ (یعنی جمعرات کو سورج غروب ہونے سے لے کر جمعہ کو سورج غروب ہونے تک) ہر ہر گھڑی میں 10، 10 لاکھ کی مغفرت کر دی جاتی ہے اور یہ سب مغفرت پانے والے وہ ہیں جن پر جہنّم واجب ہو چکی تھی۔([3])

کاش! ماہِ رَمضَان میں مغفرت کی خیرات پانے والے خوش نصیبوں میں ہمارا بھی نام شامِل ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

آمدِ رَمضَان کی خوشخبریاں

سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان (Glory) ہے ماہِ رَمضَان کی...!!اور اس مُبارَک مہینے میں روزے رکھنے والوں کی بھی کیا شان ہے...!!صحابئ رسول حضرت اَنس بن مالِک  رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم    نے فرمایا: اگر اللہ پاک زمین و آسمان کو بات کرنے کی اجازت (Permission)عطا فرما دے


 

 



[1]... صحیح ابنِ خزیمہ، کتاب الصیام، باب فضائل شہر رَمضَان ان صح الخبر،صفحہ: 438، حدیث :1887۔

[2]... شُعَبُ الْاِیْمَان، باب فی الصیام، جلد : 3، صفحہ : 303، حدیث : 3603۔

[3]...مسند الفردوس،جلد:3، صفحہ:320،حدیث:4960۔