Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

تقویٰ میں جمع کر دی گئی ہیں۔([1])

دیکھئے! کتنی بڑی فضیلت ہے...!! دُنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں تقویٰ میں جمع کر دی گئی ہیں اور روزہ وہ عِبَادت ہے جس کی برکت سے تقویٰ نصیب ہو جاتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں یُوں کہہ لیجئے کہ روزہ وہ اعلیٰ ترِیْن عِبَادت ہے، جس کی برکت سے بندہ دُنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں پانے کے قابِل ہو جاتا ہے۔

روزہ نئی زندگی بخشتا ہے

پیارے اسلامی بھائیو! صُوفیائے کرام کے ہاں ماہِ رَمضَان اور روزے کی جو تفصیلات بیان کی گئی ہیں،ان کے مطابق رَمضَان کو نشاۃِ ثانیہ (یعنی نئی زندگی پانے) کا مہینا قرار دیا ہے۔ شاید آپ کو سُن کر حیرانی ہو کہ صُوفیائے کرام کے مطابق انسان 2مرتبہ پیدا ہوتا ہے، پہلی وِلادت تو وہی جو عام مشہور (Famous)ہے، جب ہم اس دُنیا میں آتے ہیں۔ دوسری وِلادت سے مُراد دِل کی پاکیزگی ہے یعنی جب بندہ اپنے دِل کو *گُنَاہوں سے*باطنی بیماریوں سے*حرص*لالچ*ہَوَس*دُنیا کی محبّت*تکبّر*خود پسندی (Self-centeredness) وغیرہ سے پاک کر لیتا ہے، اس کو انسان کی نشاۃِ ثانیہ (یعنی دوسری وِلادت) کہتے ہیں۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...منہاج العابدین، صفحہ:148ملتقطًا۔

[2]...تفسیر روح البیان،پارہ:2،سورۂ بقرہ،زیرِ آیت:184،جلد:1،صفحہ: 294۔