Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

تو رَمضَان کے روزہ دار کو جنّت کی خوشخبری سُنائیں۔([1])

کاش ! ہم رَمضَان تک پہنچ پائیں

پیارے اسلامی بھائیو! ہماری قسمت (Destiny) کا ستارہ بھی چمکنے والا ہے، کچھ ہی دِنوں بعد اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ماہِ رَمضَان کا چاند نظر آ جائے گا۔ اللہ پاک نے چاہا تو ہم اس سال بھی ماہِ رَمضَان کی مقدس گھڑیاں دیکھنے، ماہِ رَمضَان کی بابرکت ساعتوں میں سانسیں لینے کی سعادت پائیں گے۔ اللہ پاک ہمیں یہ سَعادت بخشے، اللہ کرے ہمیں اتنی مہلت نصیب ہو اور ہم بخیر و عافیت *ماہِ سُبْحٰن*ماہِ نزولِ قرآن *پیارے پیارے مہینے*ماہِ رَمضَان تک پہنچنے میں کامیاب (Successful) ہو جائیں۔جب ماہِ رَمضَان تشریف لے آئے تو اس کا بھرپُور استقبال بھی فرمائیے! *نمازِ مغرب مسجد میں باجماعت ادا کیجئے! *زیادہ بہتر (Better)ہے کہ اَوَّابِین کے نوافل بھی پڑھ لیجئے! *ماہِ رَمضَان کا چاند دیکھنے کی بھی کوشش کیجئے! اور چاند دیکھ کر ہو سکے تو وہ دُعا بھی پڑھیئے جو ہمارے آقا   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم    پڑھا کرتے تھے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

رَمضَانُ الْمُبارَک سُدھرنے کا مہینا ہے

پیارے اسلامی بھائیو! یہ بات ہمیشہ یاد رکھئے! ماہِ رَمضَان سُدھرنے کا مہینا ہے، اپنے ظاہِر اور باطِن کو پاک کرنے کا مہینا ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳)

 (پارہ:2، البقرہ:183)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: اے ایمان والو!تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم پرہیز گار بن جاؤ۔


 

 



[1]...تاریخِ مدینہ دمشق،جلد:73،صفحہ:267۔