Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

رمضان بھی نصیب ہو گا۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام  دَرْس بھی ہے۔

*مَسْجِد میں عِلْمِ دِین سکھانا سُنّتِ مصطفےٰ ہے: *ہمارے نبی، مکی مدنی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  مَسْجِدِ نبوی شریف میں عِلْمِ دین سکھایا کرتے اور *صحابۂ کرام  علیہم الرِّضْوَان    سیکھتے تھے([1])*بڑے بڑے اَوْلیائے کرام اور عُلَمائے اُمّت کا بھی یہی معمول رہا ہے۔

*الحمد للہ! دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بھی یہ نیک کام کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں *  آپ کی قریبی چوک یا مسجد میں جہاں دَرْس ہوتا ہے اس میں شِرکت کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! *عِلْمِ دِین سیکھنے کا موقع ملے گا *اگر مسجد میں ہیں تو اتنی دَیْر مسجد میں بیٹھنے کا ثواب ملے گا *نیک صحبت میں بیٹھنا نصیب ہو گا * دَرس مسلمانوں کو بُرائیوں سےبچانے کا ذَرِیْعَہ ہے* دَرْس بےنمازیوں کونمازی بناتاہے* دَرْسمسجد سےدُور رہنے والوں کو مسجدسے قریب کرتا ہے* دَرس کی بَرَکت سے نیکیوں میں رَغبَت پیدا ہوتی ہے* دَرس کی بَرَکت سے عَلاقے (Area)میں دِینی کاموں کی دُھومیں مچ جاتی ہیں *آپ بھی روزانہ دَرْس میں شِرکت کی نِیّت کر لیجئے! ان شاء اللہ نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ علمِ دین کی بہت سی باتیں سیکھنے سکھانے کا موقع ملے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری


 

 



[1]... مرآۃ المناجیح، جلد:3، صفحہ:239۔