Book Name:Quran Ki Taseer
پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دم کرتے تھے
الحمدللہ! پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بھی مَعمُولات میں سے ہے اور صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم ، بڑے بڑے اَوْلیائے کرام رَحمۃُ اللہِ علیہم اور تقریباً ساڑھے 14 صدیوں سے اُمّت کے مُجَرَّبات (تجربہ شدہ کاموں)میں سے ہے کہ قرآنی آیات پڑھ کر دَم کیا جائے تو اللہ پاک شِفَا عطا فرماتا ہے۔ مسلمانوں کی اَمِّی جان حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں: رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّمْ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اہلِ خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مُعَوَّذَات (یعنی سورۃُ الْفَلَق اور سورۃُ النَّاس) پڑھ کر اُس پر دَم کرتے تھے۔([1])
* ایک مرتبہ ایک صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ نے بچھو کے کاٹنے پر سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کیا، اللہ پاک نے اس کو شِفا عطا فرمائی۔([2])*ایک صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ کے قبیلے میں ایک پاگل شخص تھا،جس کو لوگ زَنجیروں سے باندھ کر رکھتے تھے،صحابئ رسول رَضِیَ اللہُ عنہ نے 3 دِن صبح و شام 3،3 مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کیا، اللہ پاک نے اُسے پاگل پن سے شِفاعطا فرما دی۔([3])
قیصرِ رُوم(رُوم کے بادشاہ)نے مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فَاروقِ اَعظم رَضِیَ اللہُ عنہ