Book Name:Quran Ki Taseer
قرآن کے برابر ہے، اس کے بہت فضائل ہیں*سُوْرَۃُ الْفَلَق اور سُورَۃُ النَّاس سے جنّ و شیطان اور حاسدوں کے شر سے حفاظت رہتی ہے۔([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! رمضان المبارک برکتوں والا مہینا جاری ہے جس میں نیکی کرنے کا ثواب 70 گنا بڑھ جاتا ہے، اس میں قرآن ِ کریم کی تلاوت کی تو کیا ہی بات ہے عام دنوں میں قرآنِ کریم کا ایک لفظ پڑھیں تو 10 نیکیاں ملتی ہیں اور رمضان المبارک میں اس کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ کاش! ہم قرآنِ کریم کی تلاوت کو اپنا معمول بنا لیں، روایات کے مطابق*تلاوتِ قرآن افضل عبادت ہے۔([2])*قرآنِ کریم کا ایک لفظ پڑھنے پر دس نیکوں کا ثواب ملتا ہے۔([3])*قرآن پڑھنے سے رحمت اُترتی،فرشتے پروں سے سایہ کرتے اور سکینہ نازل ہوتا ہے۔([4])*جو صبح کو قرآن ختم کرے تو شام تک اور جو شام کو ختم کرے تو صبح تک فرشتے اس کے لئے رحمت کی دُعا کرتے ہیں۔([5])*قیامت کے دن قرآن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا۔([6])*قارئ قرآن، قرآنِ کریم پڑھتاہواجنت
[1]... جنتی زیور، صفحہ:587-605 ملتقطاً۔
[2]... كنز العمال، کتاب الاذکار، الباب السابع فی ...الخ، جزء:1،جلد:1، صفحہ:257، حدیث:2261۔
[3]... ترمذی، کتاب فضائل القرآن، باب ماجاء فی من قراء...الخ، صفحہ:676، حدیث:2910۔
[4]... مسلم، کتاب الذکر والدعا...الخ،باب فضل الاجتماع...الخ، صفحہ:1039، حدیث:2699 ماخوذًا۔
[5]... كنز العمال،کتاب الاذکار، الباب السابع فی ...الخ، جزء:1،جلد:1صفحہ:261، حدیث:2316۔
[6]... مسلم،كتاب صلاة المسافرين وقصرها،باب فضل قراءة القرآن...الخ،صفحہ:290، حدیث:804۔