Book Name:Quran Ki Taseer
عربی چینل ہے۔ مختلف ممالک کی مقامی زبان (Local Language) میں شارٹ کلپس ڈبنگ (Dubbing) کر کے چلائے جاتے ہیں۔ بچوں کیلئے کِڈز مدنی چینل (Kids Madani Channel) کے ذریعے دِینی تربیت کی کوشش کی جارہی ہے۔
آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے! اپنے عطیات دعوت اسلامی کودیجئے،آپ کا چندہ کسی بھی جائز،دینی، اصلاحی،فلاحی،روحانی اوربھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! تلاوتِ قرآن اور دیگر نیک اعمال کا شوق پانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے ۔ شیخ طریقت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال کا رسالہ پُر (Fill) کرنے کا معمول بنالیجئے، ان 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 6 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے کنز الایمان مع خزائن العرفان یا نور العرفان سے کم از کم تین آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھیں یا سنیں؟ یا صراط الجنان کے کم و بیش دو صفحات پڑھ یا سن لئے؟ اس نیک عمل پر عمل کی برکت سے نہ صرف ہمیں تلاوت قرآن کا موقع ملے گا بلکہ تفسیر کے ساتھ پڑھنے کی وجہ سے قرآن سمجھنے کا موقع بھی ملے گا، لہذا خود بھی نیک اعمال پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔