Book Name:Quran Ki Taseer
ہاتھ ملانے کی بقیہ سنتیں اور آداب
*ہاتھ ملاتے وقت درود شریف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دعا بھی پڑھ لیجئے:یَغفِرُ اللہُ لَنَا وَ لَکُم( یعنی اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے۔) *دو مسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جو دعا مانگیں گے اِنْ شَآءَ اللہ قَبول ہوگی ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہو جائے گی۔([1])اِنْ شَآءَ اللہ*آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دُور ہوتی ہے۔ *جتنی بار ملاقات ہو ہر بار ہاتھ ملا سکتے ہیں۔* دونوں طرف سے ایک ایک ہاتھ ملانا سنّت نہیں مصافحہ دو ہاتھ سے کرنا سنّت ہے۔* بعض لوگ صِرف اُنگلیاں ہی آپس میں ٹکڑا دیتے ہیں یہ بھی سنت نہیں* ہاتھ ملانے کے بعد خُود اپنا ہی ہاتھ چوم لینا مکروہ ہے۔([2])* ہاتھ ملانے کے بعد اپنی ہتھیلی چوم لینے والے اسلامی بھائی اپنی عادت نکالیں۔ * مُصافَحَہ کرتے(یعنی ہاتھ ملاتے) وقت سنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ حائل نہ ہو، دونوں ہتھیلیاں خالی ہوں اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے۔([3])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*رحمتِ الٰہی میں داخلے کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”رحمتِ الٰہی میں داخلے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے: