Book Name:Quran Ki Taseer
کو خط لکھا کہ مجھے دائمی دردِ سر کی شکایت ہے، اگر آپ کے پاس اس کی دَوا ہو تو بھیج دیجئے! حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عنہ نے اُس کو ایک ٹوپی بھیج دی۔ قیصرِ رُوم اُس ٹوپی (Cap) کو پہنتا تو اس کا دردِ سر ختم ہو جاتا اور جب سر سے اُتارتا تو دردِ سر پھر لوٹ آتا،اسے بڑا تعجب ہوا، آخر کار اُس نے اس ٹوپی کو اُدھیڑا تو اس میں سے ایک کاغذ ملا جس پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھاتھا۔([1])
امام شافعی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے ایک شخص نے اپنی آنکھ کی بیماری کی شِکایت (Complaint) کی تو آپ نے اُسے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمکے ساتھ سورۂ قٓ کی آیت نمبر:22
فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ(۲۲)
اور حٰمٓ اَلسَّجْدَۃ کی آیت :44
لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّ شِفَآءٌؕ-
لکھ کر عطا فرمائی جس کی برکت سے اُس کی یہ بیماری دور ہو گئی۔ ([2])
پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا؛ تعویذ پہننا، ان سے فائدہ اُٹھانا بالکل جائِز ہے۔ بعض روایات ہیں جن میں تمَائِم باندھنے سے منع کیا گیا ہے۔ بعضوں کو یہ روایات پڑھ کر مغالطہ لگتا ہے۔ اصل میں تمائِم اور چیز ہیں، تعویذ اور چیز ہے۔ زمانۂ جاہلیت میں غیر مسلم اپنے جھوٹے خُداؤں کے نام اور شرکیہ الفاظ وغیرہ لکھ کر گلے میں ڈالتے اور مختلف