Quran Ki Taseer

Book Name:Quran Ki Taseer

طریقوں سے استعمال کیا کرتے تھے۔ انہیں تمائِم کہا جاتا تھا۔ جبکہ تعویذ وہ ہوتا ہے جس میں قرآنی آیات، اللہ پاک کے پاکیزہ نام اور ان کے اَعْداد اور دُعائیں وغیرہ لکھی جاتی ہیں۔([1]) لہٰذا تمائِم باندھنا یا کسی طرح استعمال کرنا ہر گز درست نہیں ہے جبکہ تعویذات کا استعمال نہ صِرْف جائِز ہے بلکہ مستحب (یعنی پسندیدہ) اور بابرکت بھی ہے۔([2])

قرآنِ کریم کی مختلف سورتوں کی تاثِیر

 اے عاشقانِ رسول! قرآنِ کریم جہاں سے بھی پڑھیں، اس کی برکتیں ہی برکتیں ہیں، البتہ عُلَمائے کرام نے احادیث کی روشنی میں اور اپنے تجربے سے قرآنی سُورتوں کی الگ الگ تاثِیْرَیں بھی بیان فرمائی ہیں، آئیے! سنتے ہیں:*سُورَۃُ الْفاتِحَہ 100 مرتبہ پڑھ کر جو دُعا مانگی جائے، قَبول ہوتی ہے*سُوْرَۃُ الْبَقَرہ کی تلاوت سے شیطان گھر سے بھاگ جاتا ہے*آیَۃُ الْکُرسی پڑھنے سے مُحتاجی دُور ہوتی ہے*سُوْرَۃُ الْکَہْف کو ہمیشہ پڑھنے والا دَجّال کے فتنوں سے محفوظ رہے گا*والدین کی قَبْر پر ہر جُمعہ سُورۂ یٰسٓ کی تِلاوت کرنے سے اس کے حُروف کی تعداد کے برابر، ان(پڑھنے والے)کے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں *سُوْرَۃُالدُّخَان پڑھنے سے مشکل دُور ہوتی ہے*جومرنے کےقریب ہو اس پر سُوْرَۃُ الْجاثِیَہ کادَم کرنے سے ایمان پر موت نصیب ہو گی *سُوْرَۃُ الحُجُرات کا پڑھنا اور دَم کر کے پینا گھر میں خَیْر و برکت کیلئے مُفید ہے*سُوْرَهٔ قٓ پڑھنے سے باغ میں پھلوں کی کثرت ہوتی ہے*سُوْرَۃُ الرَّحْمٰن 11 بار پڑھنے سے تمام مقاصد پُورے ہوتے ہیں *سُوْرَۃُ الْواقِعَہ جو شخص روزانہ پڑھے گا، اس کوکبھی فاقہ نہ ہوگا*سُوْرَۃُ الْمُلْک کو ہر رات میں


 

 



[1]... لَمْعَاتُ الْتَّنْقِیح،کتاب اللباس، باب الخاتم، جلد:7، صفحہ:390، زیرِ حدیث:4397 بتصرف۔

[2]... مرقاۃ المفاتیح،کتابالطب و الروی، جلد:8، صفحہ:375، زیرِ حدیث:4554۔