Quran Ki Taseer

Book Name:Quran Ki Taseer

کے درجات چڑھتا جائے گا۔([1])

اللہ پاک ہمیں قرآنِ کریم سے سچی محبت نصیب فرمائے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

اعتکاف کے چند فضائل

پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للّٰہ! دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں دُنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر اجتماعی اعتکاف کروایا جاتا ہے، اعتکاف گُنَاہوں سے بچنے اور ماہِ رمضان نیکیوں میں گزارنے کا بہترین ذریعہ ہے، آپ بھی پُورا ماہِ رمضان یا کم از کم آخری عشرے کے اجتماعی اعتکاف میں شرکت کیجئے! *اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: جو اللہ پاک کی رضا کیلئے ایک دِن کا اعتکاف کرے گا اللہ پاک اس کے اور جہنّم کے درمیان 3 خندقیں حائِل کر دے گا، ہر خندق کی مَسَافت (یعنی دُوری) مشرق ومغرب کے فاصلے سے بھی زیادہ ہے۔([2])* مسلمانوں کی امّی جان حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ، طاہرہ   رَضِیَ اللہُ عنہا  سے روایت ہے: مَنْ اِعْتَکَفَ اِیْمَاناً وَ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ یعنی جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔([3]) *ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: جس نے رمضان المباک میں 10 دِن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔([4])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... ابو داود، کتاب الوتر، باب استحبا ب الترتیل فی القراء ة،صفحہ:241، حديث:1464ماخوذًا۔

[2]...شُعَبُ الْاِیْمَان، باب:فی الاعتکاف، جلد:3، صفحہ:425، حدیث:3965۔

[3]...جَامِع صغِیر، صفحہ:516، حدیث:8480۔

[4]...جَامِع صغِیر، صفحہ:516، حدیث:8479۔