Quran Ki Taseer

Book Name:Quran Ki Taseer

کتاب ہے جو بُھولے بَھٹکوں کو سیدھے رَستے کا مسافِر بناتی ہے*قرآنِ کریم کا ایک نام نُور ہے، یعنی یہ وہ عظیم کتاب ہے جو نُور بانٹتی اور دِلوں کو روشن کر دیتی ہے۔

گھر چراغ کی طرح جگمگاتا تھا

ایک صحابئ رسول ہیں: حضرت ثَابِت بن قَیس  رَضِیَ اللہُ عنہ ۔ رات کے وقت اُ ن کا گھر ایسے چمکتا تھا جیسے چراغ روشن ہو (ظاہر ہے اُ س دور میں لا ئٹ اور بجلی کا انتظام تو نہیں تھا، رات کے وقت اَندھیرا ہوتا تھا لیکن حضرت ثَابِت بن قَیس  رَضِیَ اللہُ عنہ  کا گھر مبارک رات کو جگمگا رہا ہو تا تھا) لوگوں نے آقا کریم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی خدمت میں اس بات کا تَذکِرہ کیا تو آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: ثَابِت بن قَیس ضرور رات کو سورۂ بقرہ کی تِلاوت کرتے ہوں گے۔ حضرت ثَابِت بن قَیس  رَضِیَ اللہُ عنہ  سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا: ہاں! واقعی میں رات کو سورۂ بقرہ کی تِلاوت کرتا ہوں۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پتا چلا! قرآنِ کریم نُور ہے۔ اسے پڑھنے سے، اس کی تلاوت کرنے سے دِل بھی روشن ہوتے ہیں اور اللہ پاک چاہے تو ظاہر میں بھی نُور نصیب ہو جاتا ہے۔

قرآنِ کریم قلبی اَمراض دور کرتا ہے

اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں فرمایا:

یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَتْكُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ شِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِۙ۬- (پارہ:11، یُونس: 57)

ترجَمہ کنزُ العرفان:اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت اور دلوں کی شفا آگئی۔

مشہور مفسرِ قرآن، حکیم الاُمّت مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  اس آیت کے


 

 



[1]...فضائل القرآن للمستغفری، ، صفحہ:200، حدیث:708۔