Quran Ki Taseer

Book Name:Quran Ki Taseer

ان آیات کو سُن کر وہ شخص رونے لگا، جب میں اللہ پاک کے اس فرمان پر پہنچا:

وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْﭪ(۱۰) (پارہ:30، التکویر: 10)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: اور جب نامۂ اعمال کھولے جائیں گے۔

تو وہ کہنے لگا:اے کنیز! میں تجھے اللہ پاک کی رضا کے لئے آزاد کرتا ہوں، اس شراب کو بہا دو!پھر اس نے مجھے قریب بلایا اور کہنے لگا: میرے بھائی! تم کیا کہتے ہو؟ کیا اللہ پاک میری توبہ قبول فرما لے گا؟ میں نے جواب میں یہ آیت پڑھ دی:

اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ (پارہ:2، البقرۃ: 222)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: بیشک اللہ بہت توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے اور خوب صاف ستھرے رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔

 ( یہ سن کر اس نے توبہ کرلی)۔([1]) سُبْحٰنَ اللہ!یہ ہے قرآنِ کریم کی تاثِیر...!! یہ پاکیزہ کتاب کِتَابِ ہِدایت ہے،جو خوش نصیب اسے پڑھے، اسے سچّے دِل سے سمجھنے کی کوشش کرے، اس کے لئے ہدایت کے دروازے کھل جاتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قرآنِ کریم کی مختلف تاثِیرَیں

غَرض یہ اللہ پاک کا کَلام ہے، اس کی صِرْف ایک تاثِیر نہیں ہے، کئی طرح کی تاثِیرَیں ہیں، قرآنِ کریم کے بہت سارے نام ہیں اور یہ نام بھی اس کی مختلف تاثِیروں کے لحاظ سے ہیں۔ مثلاً*قرآنِ کریم کا ایک نام حِکْمَت ہے،یعنی یہ وہ کتاب ہے جس کو پڑھنے سے حِکْمَت و دَانائی ملتی ہے*قرآنِ کریم کا ایک نام صِراطِ مستقیم ہے، یعنی یہ وہ


 

 



[1]... درۃ الناصحین،المجلس الخامس والخمسون فی فضیلۃ التو بۃ، صفحہ:206۔