Book Name:Mola Ali Ki Shan Aur Quran
کرنے، چھوٹوں پر شفقت کرنے *اور سُنتوں سے محبّت کرنے کی برکت سے جنّت میں آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا پڑوس نصیب ہوتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ یہ نیک اَعْمال اپنائیں، کثرت سے سجدے کیا کریں، یعنی نمازیں پڑھا کریں، فرائِض بھی پڑھیں، سنتیں بھی پڑھیں، اس کے ساتھ ساتھ نوافِل کی بھی کثرت کیا کریں، بیٹیوں کی اچھی پرورش کیا کریں، یتیموں کی دیکھ بھال کیا کریں، سنتوں سے محبّت کیا کریں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! جنّت میں آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا پڑوس نصیب ہو جائے گا۔
(2):اللہ پاک کی رضا چاہنے والے
پیارے اسلامی بھائیو! مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ کی شان میں ایک اور آیتِ قرآنی سماعت کیجئے! اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْرِیْ نَفْسَهُ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِؕ- (پارہ:2، سورۂ بقرہ:207)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور لوگوں میں سے کوئی وہ ہے جو اللہ کی رضا تلاش کرنے کے لئے اپنی جان بیچ دیتا ہے۔
صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: یہ آیتِ کریمہ حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ کی شان میں نازِل ہوئی۔ ([1])
کس وقت نازِل ہوئی تھی، سنیئے! یہ ہجرت کی رات تھی، وہ وقت جب مکّے کے غیر مسلموں نے آپس میں مشورہ کیا، مکّے کے تمام قبیلوں میں سے ایک ایک شخص لیا گیا، ان سب کو تلواریں دے کر پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے گھر مبارَک کے باہَر کھڑا کر دیا گیا، ان کا منصوبہ یہ تھا کہ جیسے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بستر پر لیٹیں گے تو ہم سب