Book Name:Mola Ali Ki Shan Aur Quran
اللہ پاک کی رضا کی نیّت سے روکے، غرض؛ جو بندہ اپنی زندگی کا چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام اللہ پاک کی رضا کی خاطِر کیا کرے، ہر کام میں اچھی نیّت رکھے، اس کا ایمان کامِل ہو جائے گا۔
اللہ پاک کی رِضا سب سے بڑی نعمت ہے
پیارے اسلامی بھائیو! پتا چلا؛ مسلمان کی زندگی کا مقصد اللہ پاک کی رِضا پانا ہے، جس خوش نصیب کو یہ نعمت نصیب ہو گئی، وہ دُنیا اور آخرت میں کامیاب ہو جائے گا۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ رِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ اَكْبَرُؕ- (پارہ:10،سورۂ توبہ:72)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور اللہ کی رضا سب سے بڑی چیز ہے۔
یعنی جنت کی نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت یہ ہوگی کہ اللہ پاک جنتیوں سے راضی ہو گا، کبھی ناراض نہ ہو گا۔([1])
پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :اللہ پاک اہلِ جنت سے فرمائے گا: اے جنتیو! کیا تم راضی ہوگئے؟ اہل جنت عرض کریں گے :مولیٰ! ہم کیوں راضی نہ ہوں گے تو نے ہمیں وہ نعمتیں دِیں جو کسی کو نہ دِیں۔ اللہ پاک فرمائے گا:میں تم کو ان سب سے اعلیٰ نعمت دوں گا،اہل جنت عَرْض کریں گے:مولیٰ! ان سے افضل کیا چیز ہوسکتی ہے؟ اللہ پاک فرمائے گا :مَیں تم سے راضی رہوں گا ،کبھی ناراض نہ ہوں گا۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! ہم اللہ پاک کو راضِی کیسے کر سکتے ہیں، آئیے! ایک خوبصُورت