Book Name:Mola Ali Ki Shan Aur Quran
سُبْحٰنَ اللہ! اس سے معلوم ہوا؛ حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ اللہ پاک کی رضا کے طلبگار ہیں اور اس حد تک طلبگار ہیں کہ اللہ پاک کو راضِی کرنے کے لئے اپنی جان تک کی بازی لگا دینے کو تیار ہو جاتے ہیں۔
رِضائے مولیٰ کے طلبگار بن جائیے!
پیارے اسلامی بھائیو! کاش! مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ کا صدقہ ہم بھی اللہ پاک کی رضا کے سچّے طلب گار بن جائیں...!! حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ ہم جن کی غُلامی کا دم بھرتے ہیں، ان کی تو شان یہ تھی کہ اللہ پاک کو راضی کرنے کے لئے جان تک کی بازی لگانے کو تیار ہو گئے، دوسری طرف ہمارا حال یہ ہے کہ *اللہ پاک کو راضی کرنے کے لئے صِرْف و صِرْف نماز کا وقت بھی نہیں نکال پاتے *دُنیا بھر کی مصروفیت اپنے کندھوں پر ڈال رکھی ہے، اللہ پاک کے حُضُور سجدہ کرنے کا وقت ہمیں نہیں ملتا *فضولیات میں پڑے رہتے ہیں، گپیں بہت مار لیتے ہیں، فضول بلکہ گُنَاہوں بھری باتیں بہت کر لیتے ہیں مگر افسوس! اللہ پاک کا ذِکْر کر کے اس کی رضا پانے کا وقت ہمیں نہیں ملتا *دُنیا بھر کی خبریں سُنتے رہیں گے *فیس بک وغیرہ کی پوسٹیں روزانہ سینکڑوں دیکھ لیں گے *انسٹا گرام ، واٹس ایپ وغیرہ کے درجنوں میسج پڑھ،سُن لیں گے مگر افسوس! قرآنِ کریم کی تِلاوت کر کے اللہ پاک کو راضِی کرنے کے لئے ہم تیار نہیں ہو پاتے...!! آہ! افسوس! نفسِ اَمَّارہ نے ہمیں دھوکے میں ڈال رکھا ہے، بس دِن رات کھانے، کمانے، مشہور ہونے، نام اور شہرت کمانے، زیادہ سے