Mola Ali Ki Shan Aur Quran

Book Name:Mola Ali Ki Shan Aur Quran

روزانہ جائزہ لینے کا انعام

ایک اسلامی بھائی کا کہنا ہے کہ اَلحمدُ لِلّٰہ! مجھے نیک اَعمال سے پیار ہے اور اس کے ذریعے روزانہ اپنا جائزہ لینے کا میرا معمول ہے۔ ایک بار میں دعوتِ اسلامی کے قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ صوبۂ  بلوچستان ( پاکستان ) کے سفر پر تھا۔ اِسی دَوران مجھ گنہگار پر کرم ہو گیا۔ ہوا یوں کہ رات کو جب سویا تو قسمت انگڑائی لیکر جاگ اُٹھی ، پیارے آقا   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   خواب میں تشریف لے آئے، ابھی جلووں میں گُم تھا  کہ آپ   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے ارشاد فرمایا جو  قافلے میں روزانہ نیک اعمال کے رسالہ سے اپنا جائزہ لیتے ہیں میں انہیں اپنے ساتھ جنّت میں لے جاؤں گا ۔

شکریہ کیوں کر ادا ہو آپ کا یا مصطفیٰ                                  کہ پڑوسی خُلد میں اپنا بنایا شکریہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

Muslim's Funeral (غسلِ میت و کفن دفن )ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول! آج ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی  اِسْمَارٹ فون کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔  اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، جن میں سے ایک موبائل ایپلی کیشن ہے:Muslim's Funeral۔ اس موبائل ایپلی کیشن میں  مَیِّت کے غُسل و کفن اور دفن وغیرہ کے متعلق اہم ترین معلومات فراہَم کی گئی ہیں اور ایک خاص بات یہ کہ مَیَّت کو غُسْل کیسے دینا ہے؟ کفن کیسے پہنانا ہے؟اس کے عملی طریقہ کے لئے Animated Videosبھی شامِل ہیں۔آپ بھی یہ موبائِل ایپلی کیشن