Book Name:Mola Ali Ki Shan Aur Quran
با اللہ( یعنی اللہ پاک کا مُقَرَّب ) بننے کا سبب اور وِلایَت کے فضائل ملنے کا دروازہ ہیں ، آپ رَضِیَ اللہُ عنہ پر لاکھوں سلام ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ کی شان میں قرآنی آیات
پیارے اسلامی بھائیو! مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت مولیٰ علی المرتضیٰ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ کی شان میں کئی ایک قرآنی آیات نازِل ہوئیں، آئیے! ان میں سے چند آیات اور ان کی وضاحت سُنتے ہیں:
(1):4انعامات
پارہ:17، سورۂ حج، آیت: 23 اور 24 میں ارشاد ہوتا ہے:
اِنَّ اللّٰهَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ یُحَلَّوْنَ فِیْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّ لُؤْلُؤًاؕ-وَ لِبَاسُهُمْ فِیْهَا حَرِیْرٌ(۲۳) وَ هُدُوْۤا اِلَى الطَّیِّبِ مِنَ الْقَوْلِۚۖ-وَ هُدُوْۤا اِلٰى صِرَاطِ الْحَمِیْدِ(۲۴) (پارہ:17، سورۂ حج:23-24)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:بیشک اللہ ایمان والوں کو اور نیک اعمال کرنے والوں کو ان باغوں میں داخل فرمائے گا،جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ،انہیں ان باغوں میں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور جنتوں میں ان کا لباس ریشم ہو گا اور انہیں پاکیزہ بات کی ہدایت دی گئی اور انہیں تمام تعریفوں کے لائق (اللہ) کا راستہ دکھایا گیا ۔
یہ 2 آیات 3 صحابۂ کرام *مولیٰ علی *حضرت حمزہ اور *حضرت عبیدہ ( رَضِیَ اللہُ عنہم )