Mola Ali Ki Shan Aur Quran

Book Name:Mola Ali Ki Shan Aur Quran

سمندر جمع ہو گئے۔ آپ شریعت کا مرکز اور طریقت کا سرچشمہ ہیں۔ اللہ  اللہ! آج تک خیبر کا ذرّہ ذرّہ زبانِ حال سے آپ کی شان شوکت اور رُعب و دبدبہ کی داستان سُنا رہا ہے، اے مسلمانو! اگر رسولُ اللہ   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کی اُلفت  و محبت چاہتے ہو تو اُن کی غُلامی اختیار کر لو کہ جنہیں ہر مومن کا مولیٰ (یعنی آقا) بنایا گیا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قرآنِ کریم عُلُوم کا مجموعہ ہے

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت مولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کی علمی شان کے متعلق ایک زبردست اور خوبصُورت واقعہ سُنا، اس واقعہ میں غور فرمائیے! پہلے تو یہی دیکھئے کہ قرآنِ کریم کتنی جامِع کتاب ہے۔  مولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  قرآنِ کریم کی تفسیر  کرنے بیٹھے تو ایک ہی لفظ کی وضاحت میں پُوری رات گزر گئی۔

سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے قرآن کی شان...!! اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ لَا رَطْبٍ وَّ لَا یَابِسٍ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ(۵۹) (پارہ:7، سورۂ انعام:59)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور کوئی تر چیز نہیں اور نہ ہی خشک چیز مگر وہ ایک روشن کتاب میں ہے۔

یعنی کوئی چیز خشک ہے یا تَر، بڑی ہے یا چھوٹی، ماضِی میں تھی یا ابھی بھی موجود ہے، ابھی ہے یا آیندہ ہو گی، غرض دُنیا کی کوئی چیز ایسی نہیں ہے کہ قرآنِ کریم میں جس کا ذِکْر موجود نہ ہو۔

اگلے پچھلوں کی خبریں

صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن مسعود  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں: جو بندہ عِلْم سیکھنا چاہتا