Mola Ali Ki Shan Aur Quran

Book Name:Mola Ali Ki Shan Aur Quran

رات کی عِبَادت

صحابئ رسول حضرت ابو ذَر غِفاری  رَضِیَ اللہُ عنہ  سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم     نے فرمایا: 3بندے ہیں، اللہ پاک اُنہیں دیکھ کرمُسکراتا  اور بہت خوش ہوتا ہے:(1):وہ بندہ جو رات کو اُٹھے، بستر چھوڑے، اچھی طرح وُضُو کرے، پِھر نماز پڑھنے کھڑا ہو جائے، اسے دیکھ کر اللہ پاک فرشتوں سے فرماتا ہے: اے فرشتو! بتاؤ! میرے بندے کو اس نیکی پر کس نے اُبھارا ہے؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: مولیٰ! تو بہتر جانتا ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے: ہاں! میں جانتا ہوں مگر تم مجھے بتاؤ! فرشتے عرض کرتے ہیں: اے مالِکِ کریم! تُو نے اسے ایک چیز (یعنی جہنّم ) کا خوف دیا ہے، یہ اس سے ڈرتا ہے، تُو نے اسے ایک چیز (یعنی جنّت ) کی اُمِّیددِلائی ہے، یہ اس کی اُمِّید رکھتا ہے، یہی خوف اور اُمِّید ہے، جس نے اسے رات کی نیند قربان کر کے تیرے حُضُور کھڑے ہونے پر اُبھارا ہے۔ اب اللہ پاک فرماتا ہے: اے فرشتو! گواہ ہو جاؤ! یہ جس چیز سے ڈرتا ہے، میں نے اپنے بندے کو اس سے اَمن بخشا اور جس کی اُمِّید رکھتا ہے، وہ (یعنی جنّت) اس کے لئے واجب کر دی۔ (2):دوسرا وہ شخص ہےجو حق و باطِل کی لڑائی میں شریک ہوا، ثابِت قدم رہا، یہاں تک کہ شہیدہو گیا یااللہ پاک نے اسے فتح عطا فرمائی (اس بندے کو دیکھ کر بھی اللہ پاک مسکراتا ہے) (3):اور تیسراوہ بندہ ہے جو رات کو سَفَر کرتا ہے، یہاں تک کہ رات کے آخری حِصّے میں جب کہیں ٹھہرتا ہے تو اس کے ساتھ والے سَو جاتے ہیں مگر وہ کھڑا ہوکر نماز پڑھنے لگتا ہے (اس بندے کو دیکھ کر بھی اللہ پاک مسکراتا ہے)۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے!کتناخوش نصیب ہے وہ بندہ جورات کو اُٹھتا ہے، نیند قربان کرتا ہے، اچھی طرح وُضُو کر کے اللہ پاک کے حُضُور کھڑا ہو جاتا ہے، یہ وہ خوش


 

 



[1]... زہد لابن مبارک، باب فضل ذکر اللہ، جز:9، صفحہ:345، حدیث:1212 ۔