Book Name:Mola Ali Ki Shan Aur Quran
ہو، اسے چاہئے کہ قرآنِ کریم کو مضبوطی سے تھام لے، بیشک اس میں اگلے پچھلوں کی خبریں ہیں۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! یہ قرآنِ کریم کی شان ہے...!! یہ وہ عظیم کتاب ہے، جس میں اگلے پچھلوں کے عُلُوم جمع کر دئیے گئے ہیں۔
اب ہم ذرا اپنے حال پر غور کریں؛ ہم اس جامِعُ الْعُلُوم (یعنی تمام عُلُوم کی مجموعہ) کتاب قرآنِ کریم کو کتنا سیکھتے ہیں...؟ یہ ایک چوٹ کرنے والا سُوال ہے ، واقعی یہ تشویشناک صُورتِ حال ہے کہ آج مسلمان دُنیا بھر کے عُلُوم سیکھنے کو تیار رہتے ہیں، لاکھوں لاکھ روپے خرچ کر کے، دوسرے ملکوں میں جا کر غیر مسلموں کی لکھی ہوئی کتابیں پڑھ لیتے ہیں، ڈائجسٹ، کہانیاں، ناوِل اور نہ جانے کیا کیا پڑھتے ہیں، اگر نہیں پڑھتے تو قرآنِ کریم نہیں پڑھتے، نہیں سیکھتے تو قرآنِ کریم نہیں سیکھتے...!! حالانکہ قرآنِ کریم اللہ پاک کا کلام ہے، اَوَّلِین و آخرین (یعنی اگلے پچھلوں ) کا کوئی ایسا عِلْم نہیں جو قرآنِ کریم میں موجود نہ ہو۔ کاش! ہم اس حقیقت کو سمجھیں اور قرآنِ کریم سیکھنے، سمجھنے اور اس پر عَمَل کرنے والے بن جائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
صحابئ رسول، حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں:اِنَّ الْقُرْآنَ شَافِعٌ وَّمُشَفَّعٌقرآنِ کریم شفاعت کرنے والا ہے اور اس کی شفاعت قبول بھی کی جائے گی فَمَنْ جَعَلَہٗ اِمَامَہٗ قَادَہٗ اِلَی الْجَنَّۃِ جو قرآنِ کریم کو اپنا امام اور پیشوا بنا لے گا، قرآنِ کریم اسے جنت میں لے جائے گا وَ مَنْ جَعَلَہٗ خَلْفَہٗ سَاقَہٗ اِلَی النَّاراور جو قرآنِ مجید کو پسِ پُشْت ڈال