Mola Ali Ki Shan Aur Quran

Book Name:Mola Ali Ki Shan Aur Quran

نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                                                 جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

آخری عشرے کا اعتکاف سنّت ہے

2فرامینِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : (1):جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔([2]) (2): جس نے رمضان  شریف میں 10 دِن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔([3])

اے عاشقانِ رسول!  رمضان شریف کے آخری عشرے کا اعتکاف کرنا سنّت(مُؤَکَّدہ عَلَی الْکِفَایہ  ) ہے*نبی پاک  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  آخری عشرے کے اعتکاف کا بہت اہتمام فرماتے تھے۔([4])*رمضان شریف  میں اِعتکاف کرنے کا سب سے بڑا مقصد شبِ قَدْر کی تلاش ہے، حدیث پاک میں ہے:مجھے اللہ پاک کی طرف سے یہ خبر دی گئی کہ شبِ قدر آخری عشرے میں ہے۔ لہٰذا جوشخص میرے ساتھ اعتکاف کرنا چاہے وہ آخری عشرے کا اعتکاف کرے([5])*علما فرماتے ہیں:اعتکاف کرنے والے کی کی مثال اس شخص کی سی ہے جو اللہ پاک کے در پر آپڑا ہو اور یہ کہہ رہا ہو:یا اللہ پاک !جب تک تو میر ی مغفرت نہیں فرمادے گا میں یہاں سے نہیں جاوں گا۔([6])


 

 



[1]...تاریخ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔

[2]...جَامِع صغِیر، صفحہ:516، حدیث:8480۔

[3]...جَامِع صغِیر، صفحہ:516، حدیث:8479۔

[4]...فیضان ِرمضان، صفحہ:227۔

[5]...مسلم، کتاب الصیام، باب فضل لیلۃ القدر...الخ، صفحہ:426، حدیث:1167۔

[6]...فیضان ِرمضان، صفحہ:234۔