Book Name:Mola Ali Ki Shan Aur Quran
ہیں *آپ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے*10 سا ل کی عمر مُبارَک میں اِسلام قبول کیا([1]) *آپ کی والدہ نے آپ کا نام حیدر،جبکہ والد نے آپ کا نام علی رکھا *پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے آپ کو اَسَدُ اللہ (یعنی اللہ پاک کے شیر)کے لقب سے نوازا۔([2]) *اَسَدُ اللہ کا معنی ہے : اللہ پاک کا شیر۔*مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ مہاجرینِ اَوَّلِیْن( یعنی ابتدا ہی میں ہجرت کرنے والے )اور عَشَرَہ مُبَشَّرَہ( یعنی وہ 10خوش نصیب صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم جنہیں پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے نام لے کر جنّت کی بشارت دی ، ان ) میں سے ہیں*غزوۂ بدر ، اُحد وغیرہ میں شریک ہوئے([3]) آپ کی شُجاعت و بہادری بہت مشہور و معروف ہے*مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کی شہادت کے بعد آپ مسندِ خِلافت پر تشریف فرما ہوئے([4])* آپ نے 4 سال ، 8 ماہ اور 9 دِن تک خِلافت کی ذِمَّہ داریاں نہایت اچھائی کے ساتھ انجام دِیں([5]) *17یا 19 رَمْضَان شریف سن 40 ہجری کو ایک خبیث خارِجی کے قاتلانہ حملے سے شدید زخمی ہو گئے اور 21رَمَضان شریف اتوار کی رات جامِ شہادت نوش فرما گئے۔([6])
اَصْلِ نَسْلِ صَفَا، وجہِ وَصْلِ خُدا بابِ فَضْلِ وِلایت پہ لاکھوں سلام([7])
وضاحت:حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ پاک نسل( یعنی سیّد زادوں)کے جدِّ اعلیٰ ہیں ، واصِل