Ameer e Ahle Sunnat Ke Ulama Se Mohabbat

Book Name:Ameer e Ahle Sunnat Ke Ulama Se Mohabbat

جب آپ  امیرِ اہلسنّت سے   ملاقات کیلئے آئے تو امیرِ اہلسنّت   دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے ان کی تعظیم میں  ان کی دست بوسی بھی کی اور فرمایا :میں  تو خود آپ سے  ملنے کا خواہش مند تھا آپ مجھے حکم کرتے میں  خود آپ کے دولت خانے پر حاضر ہو جاتا۔([1])

اللہ اکبر! کیسا عاجزی بھرا انداز ہے..؟؟اس سے بھی بڑھ کر آپ  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی عاجزی کا عالَم تو یہ ہے کہ  آپ اپنے مرید علما و مفتیانِ کرام کی بھی عزّت فرماتے اور اُن سے مَحبّت کا اظہار فرماتے ہیں، مَدَنی مذاکرے میں اِن کی آمد کا شدت سے انتظار فرماتے ہیں، اِن حضرات کو اپنے برابر میں بٹھاتے ہیں،  مختلف اوقات میں اِن سے مَدَنی مذاکرے میں پوچھے گئے مسائل کی وضاحت لیتے ہیں، بلکہ ایک مرتبہ تو حصولِ بَرکت کے لئے دعوتِ اسلامی کے علما اور مفتیانِ کرام جو  امیر اہلسنت کے مرید ہی ہیں ، ان کو بَرکت کے لئے اپنے گھر لے گئے ۔

پیارے اسلامی بھائیو! جو اللہ پاک کے لئے عاجزی کرتا ہے تو پھر اللہ پاک بھی اُسے بلندی عطا فرماتا ہے۔ہمارے آقا و مولا ، اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی رسولِ ہاشمی ، مُحَمَّدِعربی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے حق فرمایا:مَنْ ‌تَوَاضَعَ ‌لِلَّهِ رَفَعَهُ اللَّهُ  کہ جو اللہ پاک کے لئے عاجزی اختیار فرماتا ہے ،اللہ پاک اُسے بلندیاں عطا کر دیتا ہے۔([2])

امیرِ اہلسنّت   دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کو اللہ پاک نے ایسی بلندیاں عطا فرمائی ہیں کہ ..!!

دنیا بھر میں فضلِ ربّ سے چرچے ہیں عطّار کے

بڑے بڑے گن گاتے ہیں ان کے ستھرے کردار کے

مفتئ اعظم ہند کے خلیفہ علامہ مولانا بد رُ القادری  رَضِیَ اللہُ عنہ    فرماتے ہیں:

مَسلک کا تو اِمام ہے الیاس قادری                                          تدبیر تیری تام ہے الیاس قادری


 

 



[1]...1163 علما ئے اہلسنت کے تاثرات، صفحہ:15-16۔

[2]...معجم اوسط، جلد:6، صفحہ:145، حدیث:8307۔