Ameer e Ahle Sunnat Ke Ulama Se Mohabbat

Book Name:Ameer e Ahle Sunnat Ke Ulama Se Mohabbat

نے ارشاد فرمایا:اِ نَّ ‌الْعُلَمَاءَ ‌وَرَثَةُ الْاَ نْبِيَاءِیعنی بے شک علما ہی انبیا کے وارث ہیں([1])*یہ علما ہی ہیں، جو لوگوں کو دِینِ اسلام کی طرف راغب کرتے ہیں * یہ علما ہی ہیں ، جو مسلمانوں کے عقائد کی حفاظت کرنےوالے ہیں * یہ علما ہی ہیں، جو صحیح معنوں میں اللہ پاک اور اس کے حبیب  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پہچان کروانے والے  ہیں * یہ علما ہی ہیں،  جو صحابۂ کرام کا ادب سکھانے والے  ہیں * یہ علما ہی ہیں، جو اہلِ بیت سے مَحبّت کا درس دینے والے  ہیں * یہ علما ہی ہیں ، جو مسائل کا شرعی حل نکالنے والے ہیں * یہ علما ہی ہیں،  جو طہارت و نجاست کے مسائل بتانے والے ہیں * یہ علما ہی ہیں، جو پاکی پلیدی کا فرق سمجھانے والے  ہیں * یہ علما ہی ہیں ، جو غسل ، کفن ، تدفین کے مسائل سکھانے والے ہیں * مدارس و جامعات ، مساجد چلانے والے علما ہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نہ صرف خود علمائے کرام  کا اَدَب و اِحترام کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں   بلکہ دوسروں   کو بھی اس کی تلقین کرتا ہوں۔([2])

ہم کو اے عطاؔر سنّی عالموں سے پیار ہے اِنْ شَاءَ اللہ دو جہاں میں اپنا بیڑا پار ہے 

امیر اہلسنّت   دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کا مختصر تعارف

اللہ اکبر..!!پیارے اسلامی بھائیو!  کیا شان ہے ہمارے امیر اہلسنت کی..؟اللہ پاک ہم پر آپ کا سایہ تادیر قائم فرمائے۔آئیے آپ  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مختصر تعارف جانتے ہیں:

آپ  کی وِلادتِ باسَعَادت 26 رمضان شریف  1369 ھ بمطابق 12 جولائی، 1950ء  بروز بدھ پاکستان کے مشہور شہر کراچی میں مغرب سے کچھ دیر پہلے ہوئی  *امیر اہلسنّت   دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    بچپن ہی سے بہت سادہ طبیعت کے مالِک ہیں، نہ کسی کو بُرا کہتے ، نہ ہی جھگڑا کیا کرتے


 

 



[1]... ابن ماجہ،مقدمہ،صفحہ:49، حدیث:  223۔

[2]... امیر اہلسنت کی دینی خدمات، صفحہ:323-324 بتصرف۔