Ameer e Ahle Sunnat Ke Ulama Se Mohabbat

Book Name:Ameer e Ahle Sunnat Ke Ulama Se Mohabbat

سے امیر اہلسنّت سے اپنی مَحبّت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: میں گنہگار اور مولانا الیاس قادری صاحب سراپا نکِو کار *حضرت شمسُ الہُدیٰ مصباحی  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:اگر یہ کہا جائے تو مُبَالغہ نہ ہو گا کہ فیضِ رضا کا نام ہے:عطّار ۔([1])

دنیا بھر میں فضلِ ربّ سے چرچے ہیں عطّار کے

بڑے بڑے گن گاتے ہیں ان کے ستھرے کردار کے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

علما کی مَحبّت  کیسے حاصل ہو

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے امیرِ اہلسنت  مولانا محمد الیاس قادری  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی علمائے اہلسنّت سے مَحبّت اور ان حضرات کی امیر اہلسنّت سے مَحبّت کے چند واقعات سنے اللہ پاک ہمیں بھی ان مبارک ہستیوں کا صدقہ اہل علم کی مَحبّت نصیب فرمائے۔ آئیے! اہلِ علم کی مَحبّت کیسے حاصِل ہو اس تعلق سے چند ایک باتیں عرض کرتا ہوں :

بہت آسان ہے! *جو لوگ علما سے مَحبّت رکھتے ہیں، اُن کی صحبت اختیا ر کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! علما کی مَحبّت حاصِل ہو گی   * ہر ہفتے ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے کی صورت کیجئے ۔ امیرِ اہلسنّت  مولانا محمد الیاس قادری  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   دورانِ مَدَنی مذاکرہ علمائے کرام و مفتیان کرام کو اپنے ساتھ    بٹھاتے ہیں جس سے دیکھنے والوں کو ان کے مقام ومرتبہ  کا اندازہ ہوتا ہے اور دل میں ان کی مَحبّت آتی ہے*مکتبۃُ المدینہ کی شائع کردہ کتاب:احیاء العلوم  مترجم ، جلد 1 کا مطالعہ کیجئے! *اعلیٰ حضرت  امام احمد رضا خان  رَضِیَ اللہُ عنہ  کے والد محترم حضرت مولانا مفتی نقی علی خان  رَضِیَ اللہُ عنہ  کا بڑا ہی پیارا رسالہ ہے  :


 

 



[1]...امیر اہلسنت علمائے اہلسنت کی نظر میں، صفحہ:6-12 ملتقطاً۔