Book Name:Ameer e Ahle Sunnat Ke Ulama Se Mohabbat
گھر کرتی چلی گئی۔میں بِلاَ خوفِ تردید ، کہتا ہوں کہ اللہ پاک کی پہچان، میٹھے میٹھے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے ذریعے ہوئی ۔ تو مجھے میٹھے میٹھے مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پہچان امام اَحمد رضا رَضِیَ اللہُ عنہ کے سبب نصیب ہوئی۔([1])
اعلیٰ حضرت سے ہمیں تو پیار ہے ان شاءاللہ اپنا بیڑا پار ہے
اللہ پاک اہل علم کو مَحْبُوب رکھتا ہے
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَضِیَ اللہُ عنہ بلکہ ہرعاشقِ رسول عالِم سے مَحبّت ہونی چاہیے ۔ہو بھی کیوں نہ...!! کہ جب اللہ پاک انہیں مَحْبُوب رکھتا ہے۔روایت میں آتا ہے:اللہ پاک نے حضرت ابراہیم علیہ السَّلام کی طرف وحی فرمائی کہ اے ابراہیم( علیہ السَّلام )!اِنِّي عَلِيمٌ اُحِبُّ كُلَّ عَلِيمٍعلم میری صفت ہے، اور میں ہر علم والے سے مَحبّت کرتا ہوں ۔ ([2])
اللہ! اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! علمائے کرام کی مَحبّت کے بھی کیا کہنے...!! یہ وہ پاکیزہ مَحبّت ہے جو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! جنّت میں جانے کا ذریعہ بن جائے گی۔ جی ہاں! یہ سچّی بات ہے، حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا، عرض کیا: مَتَی السَّاعَۃُ ؟ یعنی یَارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! قیامت کب آئے گی؟ (یقیناً ہمارے آقا و مولا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم قیامت کا عِلْم رکھتے ہیں، آپ کو معلوم تھا کہ قیامت کب آئے گی، تبھی تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے قیامت کی نشانیاں بیان