Ameer e Ahle Sunnat Ke Ulama Se Mohabbat

Book Name:Ameer e Ahle Sunnat Ke Ulama Se Mohabbat

عالِم کی مَحبّت  دِین ہے

پیارے اسلامی بھائیو!  ہم نے سنا کہ امیر اہلسنّت علمائے کرام سے کس قد ر مَحبّت  ہے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم علما کرام سے مَحبّت کریں ان کی عزّت و تعظیم کریں ، کیونکہ ان کی اس مَحبّت کی وجہ سے بندہ دین کے قریب ہو جاتا ہے، اہلِ علم کی مَحبّت  ہی کی وجہ سے وہ ان کی مجلسوں میں شرکت کرنے کا عادی ہو جاتا ہے جس کی بَرکت یوں ظاہر ہوتی ہے کہ  دین کی سمجھ آنا شروع ہو جاتی ہے ، بندہ نیک نمازی بن جاتا ہے۔

مسلمانوں کے چوتھے  خلیفہ حضرت علیُ المرتضیٰ شیرِ خُدا  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں: ‌مَحَبَّةُ ‌الْعَالِمِ ‌دِيْنٌ يُدَانُ بِه یعنی عالِم سے مَحبّت، دین ہے اور یہ مَحبّت بندے کو دین کے قریب لاتی ہے۔([1])

ہلاکت کا ایک سبب

اے علمائے کرام سے مَحبّت کرنے والو..!!اہل علم کی مَحبّت  میں ہی دین و دنیا کی بھلائی ہے ، اگر ہم ان سے مَحبّت کریں گے، ان کے قریب رہیں گے تو شیطان اور اس کی چالوں سے خبردار رہیں گے لیکن اگر ہم نے اہلِ علم کا دامن چھوڑا تو ہلاک ہو جائیں گے، اور اس کی ہلاکت کا نقصان ہمیں دین و دونیا دونوں میں اٹھا نا پڑے گا۔  

حضرت ابو دردا  رَضِیَ اللہُ عنہ  سے منقول ہے ؛آپ  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں : * خود عالِم بن جاؤ *یا پھر طالبِ علم بن جاؤ*ان سے مَحبّت  کرنے والے بن جاؤ *یا ان کے پیرو کار بن جاؤ ۔پانچویں نہ بننا وگرنہ ہلاک ہو جاؤ گے۔حضرت حسن  رَضِیَ اللہُ عنہ ( جنہوں نے حضرت


 

 



[1]... الجليس الصالح الكافی والانیس الناصح الشافی، صفحہ:584۔