Ameer e Ahle Sunnat Ke Ulama Se Mohabbat

Book Name:Ameer e Ahle Sunnat Ke Ulama Se Mohabbat

*دینی رجحان کی وجہ سے جوانی ہی میں  عِلْمِ دین کے زیور سے آراستہ ہوچکے تھے۔ آپ نے حصولِ علم کے ذرائع میں سے کتابیں پڑھنے اور علمائے کرام کی صحبت میں رہنے کو اختیار کیا۔اس سلسلے میں آپ مسلسل 22 سال مفتئ اعظم  پاکستان حضرت علامہ مفتی  وقارُالدّین قادِری  رَضَوی   رَضِیَ اللہُ عنہ   کی صحبتِ بابَرکت میں حاضِر ہوتے رہے *مفتی وقارُالدّین   رَضِیَ اللہُ عنہ   اور شارحِ بخاری، مفتی شریف الحق امجدی   رَضِیَ اللہُ عنہ    نے آپ کو خِلافت عطا کی ہے *ستمبر 1981ء میں امیر اہلسنّت   دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کا آغاز فرمایا، اگرچہ آپ پہلے بھی نیکی کی دعوت دیا کرتے تھے مگر جب دعوتِ اسلامی کا باقاعدہ آغاز ہوا، اس وقت سے امیر اہلسنّت   دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے نیکی کی دعوت دینے کا باقاعدہ سلسلہ شروع فرمایا *امیر اہلسنّت   دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے یہ مَدَنی مقصد اپنایا کہ  مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے پھر اس مَدَنی مقصد کو لے کر آپ نے نہ دِن دیکھا نہ رات، مسلسل کوشش کرتے چلے گئے، کرتے چلے گئے، یہاں تک کہ اللہ پاک کے کرم، اس پیارے حبیب  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی نَظْرِ عِنَایت اور اولیائے کرام    رَضِیَ اللہُ عنہم   کے فیضان سے دعوتِ اسلامی کا دِینی پیغام دُنیا بھر میں عام ہو گیا *آپ دُور دراز کا سَفَر کرتے *ایک ہی دِن میں کئی کئی بیانات کرتے *مَسْجِد مَسْجِد، گاؤں گاؤں، شہر شہر تشریف لے جاتے *لوگوں کو نیکی کی دعوت دیتے *کہیں مَیّت ہو جاتی تو مسلمانوں کی غم خواری، دِل جُوئی  اور خیر خواہی کے جذبے کے تحت اپنے ہاتھوں سے میت کو غسل دیتے، کفن پہناتے، نمازِ جنازہ پڑھاتے *غمی اور خوشی کے مواقع پر مسلمانوں کی ایسی دل جُوئی فرماتے کہ وہ بھی نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے آپ کے شریکِ سَفَر بَن جاتے۔ 

آپ کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں *جو بے نمازی تھے نمازی بنے بلکہ مسجدوں