Book Name:Tilawat e Quran Aur Musalman
مسلمانوں کی اکثریت قرآنِ پاک کی تعلیم سے نا واقف ہے،بعض نادانوں کو قرآنِ پاک دیکھ کر پڑھنا بھی نہیں آتااور جن کو پڑھنا آتا ہے وہ بھی سالوں سال تک قرآنِ پاک کھول کر نہیں دیکھتے،کئی کئی مہینے(Months)گزر جاتے ہیں مگر مسلمانوں کے گھر تلاوت کی بَرَکت سے محروم رہتے ہیں۔آئیے!ہم بھی نِیَّت کرتے ہیں کہ آج سے ان احادیثِ مبارَکہ پر عمل کرتے ہوئے،ان نیک سیرت لوگوں کی اَداؤں کو اپناتے ہوئے ہم خود بھی قرآنِ پاک پڑھیں گے اور دوسرے لوگوں کو بھی قرآن ِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائیں گے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کی وہ مسجد بھرو تحریک ہے کہ جس کے مَدَنی مقصد میں فیضانِ قرآن کوعام کرنے کی ترغیب شامل ہے،وہ مَدَنی مقصد کیا ہے؟آئیے !ہم بھی دُہرالیتے ہیں:”مجھے اپنی اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔“اِنْ شَآءَ اللہ
اِس مَدَنی مقصد میں اپنی اِصلاح کے ساتھ ساتھ ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنے کا پیغام بھی دِیا جارہاہے،لوگوں کی اِصلاح میں تعلیمِ قرآن کو ایک بنیادی اَہَمِّیَّت حاصل ہے،مسلمان اور قرآنِ کریم ساتھ ساتھ ہیں،قرآنِ کریم کی رہنمائی کے بغیر کوئی منزل تک کیسےپہنچ سکتا ہے؟قرآنِ کریم کی تعلیم کو بھول کر کامیابی کی اُمید کیسے رکھی جا سکتی ہے؟قرآنِ کریم ہدایت کا مرکز ہے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریکدعوتِ اسلامی مختلف انداز سے تعلیمِ قرآن کو عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے،تعلیمِ قرآن کو عام کرنے کیلئے ایک اندازیہ بھی ہے کہ