Tilawat e Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat e Quran Aur Musalman

سکھائے جاتے ہیں۔ آپ بھی مدرسۃ المدینہ بالغان میں اگر پڑھانے کی اہلیت رکھتے ہیں تو پڑھانے کی، ورنہ پڑھنے کی نیت کر لیجئے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 پیارے اسلامی بھائیو!قرآن ِ عظیم وہ مُبارَک کتاب ہے جس میںاللہ پاک نے بہت سے اَحکامات ارشاد فرمائے ہیں،ان میں بعض احکام وہ ہیں جن پر مسلمانوں کو  عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے،مثلاًنمازپڑھنا، زکوٰۃ دینا ،رَمَضانُ المبارَک کے روزے رکھنا،طاقت ہونے کی صورت میں حج  کرنا، والدین کے حُقُوق (Rights) اداکرنااوران کےساتھ اچھا سُلوک کرنا، عورتوں کو  شرعی پردہ کرنا، مسلمانوں کو سلام کرنا،ان کے ساتھ نرمی اختیار کرناوغیرہ  جبکہ بہت سے  بُرے کاموں سے بچنے کا حکم دیا گیا ہےجیسے چوری ، بدکاری ، سُودی لین دین ، شراب ،جھوٹ ،بِلا وجہ  کسی پر غُصّہ  کرنا، کسی کو بُرے اَلْقابات  سے پُکارنا وغیرہ ۔ الغرض اس  پاکیزہ کتاب یعنی قرآنِ کریم میں ان  تمام  چیزوں کا  بیان موجود ہے جن پر عمل کرنے کی بَرَکت سے  مسلمانوں کو  نہ صرف  دنیا میں فائدہ پہنچتا ہے  بلکہ اِنْ شَآءَاللہ  آخرت میں بھی اس کا ڈھیروں ثواب ملےگا ۔لہٰذا ہمیں  چاہئےکہ ہم اِن احکامات پرخُوش دِلی کے ساتھ پابندی سے عمل کریں تاکہ ہماری دنیا و آخرت بہتر سے بہترین ہوجائے۔

پارہ8سُوْرَۃُ الْاَنْعَام کی آیت نمبر155میں ارشادِ باری ہے :

وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ(۱۵۵)

ترجمۂ کنزالعِرفان: اور یہ بَرَکت والی کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے ، تو تم اس کی پیروی