Book Name:Yateemon Ke Huqooq
گردن کی طرف لے جائے۔([1])
یتیم کے سر پر ہا تھ پھیرنے سے دِل کی سختی دُور ہوتی اور حاجتیں بھی پوری ہوتی ہیں۔ حضرت اَبُودَرْدَا رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، ایک مرتبہ ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا اَور دِل کی سختی کی شکایت کی (کہ میرا دِل سخت ہو گیا ہے، اس کا عِلاج اِرْشاد ہو جائے)۔ پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:
وَامْسَحْ بِرَاْسِهِ، وَاَطْعِمْهُ مِنْ طَعَامِكَ، فَاِنَّ ذٰلِكَ يُلِيْنُ قَلْبَكَ، وَتَقْدِرُ عَلٰى حاجَتِكَ
اس (یتیم)کے سر پر ہاتھ پھیرا کر اور اپنے کھانے میں سے اس کو کھلایا کر تو بے شک ایسا کرنے سے تیرا دِل نرم ہو گا اور حاجتیں پوری ہوں گی ۔([2])
مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: بیشک جب یتیم کو مارا جائے تو اس کے رونے کے سبب عرشِ اِلٰہی کانپ جاتا ہے، اللہ پاک فرماتا ہے: اے فرشتو...!! یتیم کو کس نے رُلایا...؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: اے اللہ پاک! ہمیں نہیں معلوم۔ ارشاد ہوتا ہے: گواہ ہو جاؤ...!! جو اس (روتے ہوئے یتیم) کو خُوش کرے گا، میں روزِ