Yateemon Ke Huqooq

Book Name:Yateemon Ke Huqooq

کہاں نصیب...!! مگر اِس کی جو فضیلتیں قرآن و حدیث میں بیان ہوئی ہیں...!! واہ سُبْحٰنَ اللہ! حدیثِ پاک میں اِرشاد فرمایا: جنّت میں پہنچ کر وہاں سے واپس دُنیا میں آنے کی خواہش کوئی نہیں کرے گا، اگرچہ اس کو زمین پر موجود ہر چیز مل جائے، ہاں!جو راہِ خُدا میں لڑتے ہوئے شہید ہوا، وہ جنّت میں پہنچ کر بھی خواہش کرے گا کہ کاش! پِھر دُنیا میں جاؤں، پِھر راہِ خُدا میں لڑوں، پِھر شہادت کا رُتبہ پاؤں۔([1])

یعنی راہِ خُدا میں لڑنے اور اس راہ میں شہید ہونے پر آخرت میں ایسے ایسے انعامات ملیں گے کہ شہید دوبارہ شہید ہونے کی خواہش کریں گے۔ مگر ہم جیسے عوامی لوگ جن کو راہِ خُدا میں لڑائی میسر ہی نہیں ہے، ہم کیا کریں...؟ فرمایا: یتیموں، مسکینوں کی مدد کرو! ان کی دیکھ بھال کے لیے کوشش کرو! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! راہِ خُدا میں لڑنے والے کا درجہ پا لو گے۔اللہ پاک توفیق بخشے، ہمیں یتیموں، مسکینوں، بےسہاروں کی مدد کے لیے کوشش کرتے رہنا چاہئے ۔

جنّت میں بِلا حساب داخلہ

صِدِّیقہ بنتِ صِدِّیق، حضرت عائشہ صِدِّیقہ، طَیِّبہ طاہِرہ   رَضِیَ اللہُ عنہا  سے روایت ہے، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: جو کسی چھوٹے (لاوارِث یا یتیم) بچے کو پالے، یہاں تک کہ وہ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ کہنا شروع کر دے،  اللہ پاک اس شخص سے حساب نہ لے گا۔([2])

مُعاف فضل و کرم سے ہو ہر خطا یاربّ!        ہو مغفِرت پئے سُلطانِ اَنبیا یاربّ!


 

 



[1]...بخاری ، کتاب الجہادوالسیر،باب تمنی المجاہد...الخ،  صفحہ:732،حدیث:2817۔

[2]...مکارم الاخلاق للطبرانی، فضل تربیۃ المنبوذین والاخلاق...الخ، صفحہ:353، حدیث:110۔