Yateemon Ke Huqooq

Book Name:Yateemon Ke Huqooq

اس بچے کی اتنی پیاری دُعا سُن کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور میری عِیْد کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔([1])  

پیارے اسلامی بھائیو!واقعی ٹوٹے ہوئے دِل کو جوڑنے، کسی دُکھی کے دِل میں خوشی داخِل کرنے کی بات ہی کچھ نِرالی ہے، اس نیک عَمَل پر جو خوشی نصیب ہوتی ہے، وہ کہیں سے خریدی نہیں جا سکتی، یہ وہ لاجواب خوشی ہے جو بڑے بڑے محلّات میں نہیں ملتی، صِرْف کسی غریب یتیم کا سہارا بننے سے ہی نصیب ہوتی ہے۔اللہ پاک ہمیں یتیموں، مسکینوں، بےسہاروں کے ساتھ نیک سلوک کرنے، ان کے کام آنے، ان کی دیکھ بھال رکھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن کا تعارف

 اے عاشقانِ رسول ! اَلحمدُ لِلّٰہ!  دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے بہت ہی پیاری موبائل ایپلی کیشن لانچ کی ہے، جس کا نام ہے: Mahanama Faizan e Madina ماہنامہ فیضان مدینہ۔ اس ایپلی کیشن میں یہ بہترین آپشنز(Options) موجود ہیں: *پچھلے تمام ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی پی ڈی ایف فائلز(PDF Files) *تمام ماہناموں کے مضامین (Articles) ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں، جن کو کاپی اور شیئر بھی کیا جا سکتا ہے *سرچ آپشن(Search option) جس میں تمام ماہناموں میں سرچ کرکے کوئی بھی چیز تلاش کی جاسکتی ہے *تمام مضامین موضوعات کے اعتبار سے ترتیب دئیے گئے ہیں، اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ(Download) کر لیجئے! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...تذکرۃ الاولیاء،ذکر معروف کرخی ،صفحہ:242 -243  خلاصۃً۔