Yateemon Ke Huqooq

Book Name:Yateemon Ke Huqooq

گئے، ہزاروں بےگھر ہو گئے، اللہ پاک عالَمِ اسلام کی خیر فرمائے، مسلمان جہاں جہاں مظلوم ہیں، اللہ پاک ان کی غیب سے مدد فرمائے، ظالموں پر قہر برسے...!!

فلسطین میں بھی اس وقت سینکڑوں یتیم بچے ہیں، جو ہماری طرف سے مدد کے مُنْتظِر ہیں، اَلحمدُ لِلّٰہ! *دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ FGRF  کی اِمدادی مُہِمَّات جاری ہیں *غزّہ میں یتیموں *بےگھروں *بیچارے مظلوموں کی دیکھ بھال جاری ہے *انہیں کھانا فراہَم کیا جا رہا ہے *علاج معالجے کا بندوبست کیا جا رہا ہے *زخمیوں کی دیکھ بھال ہو رہی ہے *راشن اور نقد رقم بھی پیش کی جا رہی ہے، ایک بہترین کام کہ جو مسلمان غزّہ سے ہجرت کر کے اُردن کی طرف جا رہے ہیں۔

غرض؛ کہنے کا مقصد یہ کہ غزّہ میں بھی اس وقت ہزاروں یتیم، مسکین موجود ہیں، ہمیں چاہئے کہ ان کی بھی مدد کریں، FGRF کے ذریعے آپ اپنی رقم، امدادی اشیا اَہْلِ غزّہ تک پہنچا کر ثواب کما سکتے ہیں۔

غزَّہ کا معاملہ تو اب پیش آیا، اس کے عِلاوہ بھی دعوتِ اسلامی مَدَنی ہَوْم کے نام سے یتیم خانے بنا رہی ہے۔ ان مَدَنی ہَومز کے ذریعے  یتیموں کی پرورش کی جائے گی، ان کی بہتر تعلیم و تربیت کا اہتمام ہو گا اور ان کے لیے اچھے روز گار کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ آپ بھی اس نیک کام میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجیے! اللہ پاک نے جتنی ہمّت توفیق عطا فرمائی ہے، اس کے مُطابق 2، 4، 10، 100، 200 یتیم بچوں کے ماہانہ اخراجات اپنے ذِمّے لے لیجیے! آپ کی دِی ہوئی رقم سے یتیموں کی کفالت ہوتی رہے گی،اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آپ کو ثواب ملتا رہے گا۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔