Makkah Sharif Ke Fazail

Book Name:Makkah Sharif Ke Fazail

ظْہار ہے، جو اس شہرِ پاک پر ہو رہا ہے۔

یہ مُنَاسبت ہے مکّہ پاک کی مَحْبُوبِ کریم  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے ساتھ...!! تمام مخلوقات میں شانِ رَبُوبِیّت کا جیسا اِظْہار مَحْبوب  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  پر ہوا، ایسا کسی پر نہ ہوا، یونہی تمام زمین میں شانِ رَبُوبِیّت کا جیسا اِظْہار مکّہ پاک پر ہوا، ایسا کہیں اور نہ ہوا، لہٰذا یہ شہرِ پاک ہی اِس لائق تھا مَحْبوب  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی پیدائش کا شرف اسے عطا کیا جاتا۔ لہٰذا اَللہ پاک نے فرمایا:

لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ(۱) وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ(۲)  (پارہ:30،البلد:1 و2)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:مجھے اِس شہر کی قَسَم! جبکہ تم اِس شہر میں تشریف فرما ہو۔

یعنی اے مَحْبوب  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! ہمیں اِس شہرِ پاک کی قَسَم...!! کہ یہ شہرِ پاک آپ کے قدم چُومنے کے لائق ہو پایا ہے۔

رستہ ہے عرش و کرسی اور لامکاں مکاں ہے

مکّہ ہے تیرا مولَد، طیبہ مقام تیرا

مکّہ مقامِ اَمن ہے

ایک اور مُناسبت سنیئے! ہمارے آقا  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن ہیں۔ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے، جب سے آپ  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  دُنیا میں تشریف لے آئے، عام عذابات آنا بند ہو گئے *پہلی اُمّتوں پر پتھر بھی برسے *زلزلے سے اُنہیں تباہ و برباد کر دیا گیا *اُن پر آندھی اور طوفان کے عذابات آئے *حضرت نُوح  علیہ السَّلام  کی قوم کو سیلاب کے ذریعے غرق کر دیا گیا *قومِ