Makkah Sharif Ke Fazail

Book Name:Makkah Sharif Ke Fazail

رَفِیْقُ الْحَرَمَیْن کا تعارف

شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت، مولانا محمد اِلْیاس عطّاؔر قادری   دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ   نے حجاج اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لیے بہت ہی پیاری کتاب رَفِیْقُ الْحَرَمَیْن مرتب فرمائی ہے، اِس کتاب میں *حج و عمرے کا مکمل طریقہ کار*مختلف مقامات پر پڑھی جانے والی دُعائیں *حج کے فرائض، واجبات،مکروہات اور ایسے کاموں کا بیان موجود ہے جو حج کے دوران حرام ہیں *احرام پہننے، طَواف و سَعْی کا طریقہ کار *مختلف مقاماتِ مُقَدَّسہ کے آداب *اسلامی بہنوں کے لئے ضروری اِحتیاطیں *مقامات مُقَدَّسہ کا تصاویر کے ذریعے تَعَارُف *الغرض شریعتِ اِسلامی کی روشنی میں حج اور عمرے کا مکمل طریقہ جاننے کےلیے رَفِیْقُ الْحَرَمَیْن کتاب کا مُطالعہ فرمائیں، حج و عمرہ پر جانے والے دوست اَحباب کو تحفتاً پیش کریں، مزید دعوت اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ سے PDFکی صورت میں بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: قربانی کے لئے جانور کی عمر کا پورا ہونا ضروری ہے ، دُوندا ہونا ضروری نہیں ۔

وضاحت: اللہ پاک کی راہ میں قربانی پیش کرنے کے لیے لوگ بڑے شوق و ذوق کے ساتھ جانور خریدتے ہیں، اللہ پاک کی رضا کے لیے قربانی کا جانور اچھے سے اچھا اور پسند