Book Name:Makkah Sharif Ke Fazail
کر کے ہی خریدنا چاہئے۔ البتہ ایک مسئلہ سماعت فرمائیں: شریعت کی طرف سے قربانی کے جانوروں کی مقرر کردہ عمر کا پورا ہونا ضروری ہے، دانت نکلنا ضروری نہیں ۔ مثلاً ایک بیل جس کی عمر اسلامی سال کے اِعتبار سے 2سال مکمل ہے تو اس کی قربانی لگ سکتی ہے،اگرچہ ابھی تک اس کے سامنے والے 2بڑے دانت نہ نکلے ہوں( جن کی وجہ سے جانور کو عرف میں دوندا یعنی 2دانت والا کہا جاتا ہے) ۔
نوٹ: قربانی کے لئے اُونٹ کی عمر اِسْلامی سال کے مطابق 5سال،گائے وغیرہ کی عمر 2سال، بکرا وغیرہ کی عمر1 سال ہونا ضروری ہے۔ اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
روحانی علاج(وظیفہ)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط 786 بار پڑھ کر پانی پر دَم کر کے صبح شام بچے کو پلاتے رہیں! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ذہن روشن (یعنی دِماغ تیز) ہوجائے گا۔([1]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد