Makkah Sharif Ke Fazail

Book Name:Makkah Sharif Ke Fazail

قَسَم ارشاد فرمائی ہے۔ اعلیٰ حضرت  رحمۃُ اللہِ علیہ  کیا خُوب فرماتے ہیں:

وہ خُدا نے ہے مرتبہ تجھ کو دیا، نہ کسی کو مِلے، نہ کسی کو ملا

کہ کلامِ مجید نے کھائی شہا...!! ترے شہر و کلام و بقا کی قسم!([1])

وضاحت: یارسولَ اللہ  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! اللہ پاک نے آپ کو ایسا رُتبہ عطا کیا کہ ایسا مرتبہ نہ پہلے کسی کو مِلا، نہ بعد میں کسی کو ملے گا، آپ کی شان یہ ہے کہ قرآنِ کریم نے آپ کے شہر، آپ کی زبانِ پاک سے نکلے الفاظ، یہاں تک کہ آپ کی زندگی مبارَک کی بھی قسم ارشاد فرمائی ہے۔ 

مکّہ پاک کی ایک نِرالی نسبت

پیارے اسلامی بھائیو! اِس جگہ ایک سُوال ذِہن میں اُٹھتا ہے، وہ یہ کہ اللہ پاک چاہتا تو پیارے مَحْبوب  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کو کسی اور شہر میں پیدا فرما دیتا، خُود ہی آپ کو مکّہ شریف میں پیدا فرمایا، پِھر آپ کی نسبت کی وجہ سے مکّہ پاک کی قسمیں بھی اِرشاد فرماتا ہے، آخِر اِس میں رَاز کیا ہے؟ آپ  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کو مکّہ پاک ہی میں پیدا کیوں فرمایا گیا...؟ دُنیا میں ہزاروں شہر موجود ہیں، اِن میں سے کسی شہر میں آپ  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کو پیدا فرما دیا جاتا، اِس شہر کی عزّت بڑھ جاتی، مکّہ شریف میں ایسی کیا خاص بات تھی کہ آپ  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کو یہیں پیدا فرمایا گیا...؟ آئیے! ذرا اِس راز کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس شہر پاک کا رَبّ

دیکھئے! اللہ پاک رَبُّ الْعَالَمِیْن ہے۔ تمام جہانوں کا رَبّ ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ اللہ پاک


 

 



[1]...حدائقِ بخشش، صفحہ:80۔