Makkah Sharif Ke Fazail

Book Name:Makkah Sharif Ke Fazail

وَالحَجُّ المَبْرُوْرُ لَيْسَ لَهٗ جَزَاءٌ اِلَّا الْجَنَّةُ اور مَقْبول حج کی جزا صرف و صرف جنّت ہے۔([1]) (3):مسلم شریف کی حدیث پاک ہے، نبی رحمت،شفیعِ اُمَّت  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا:اِنَّ الْحَجَّ يَهْدِمُ مَا كَانَ قَبْلَهٗ بے شک حج پہلے کے گناہوں کو مُعاف کروا دیتا ہے۔([2])

حقوقُ العباد کی ادائیگی حج کے بعد بھی ضروری ہے

اے عاشقانِ رسول! یہاں یہ خیال رہے کہ حج کی برکت سے گناہ مٹتے ہیں مگر حقوقُ العباد سے خَلاصی نہیں ہوتی، مثلاً کسی نےقرض لیا تھا، قرض کی ادائیگی میں اُس نے دیر کی، تو اُس تاخیر کا گناہ حج کرنے سے معاف ہو جائے گا لیکن جو رقم لی ہوئی ہے، وہ واپس لوٹانی ہی پڑے گی۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

حاجی 400 اَفراد کی شَفاعت کرے گا

 حضرت اَبُو مُوسیٰ اَشْعَری  رَضِیَ اللہُ عنہ  روایت کرتے ہیں:اللہ پاک کے رسول، رسولِ مَقْبول  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے اِرشاد فرمایا: حاجی اپنے اہل خانہ میں سے 4سو اَفراد کی شفاعت کرے گا اور حاجی گناہوں سے ایسے نکل جاتا ہے جیسے اُس کی ماں نے اُسے جنا تھا۔([3])

حاجی کے لیے بخشش کی بَشارت

حضرت اَبُو ذَرغِفاری  رَضِیَ اللہُ عنہ  سے روایت ہے،رسولِ رحمت ،شفیعِ اُمَّت  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا :اللہ پاک کے نبی حضرت داؤد  علیہ السَّلام  نے اللہ پاک کی بارگاہ میں


 

 



[1]...بخاری، کتاب العمرۃ، باب العمرۃ وجوب العمرۃ و فضلہا، صفحہ:475، حدیث:1773۔

[2]...مسلم، کتاب الایمان، باب کون الاسلام یہدم ما قبلہ...الخ، صفحہ:63، حدیث:121۔

[3]...مسند بزار،  جلد:8، صفحہ:170، حدیث:3196۔